آپ کی پسندیدہ آواز۔۔۔!

فاتح

لائبریرین
نہیں بھیا ایسا سرور جادو میں کہاں ہوگا
آپ اس کے لیئے کوئی عمدہ سا لفظ لے کر آئیے
خاص کر رہٹ کی آواز کے لیئے
سحر :)
بنگال کا جادو نہ سہی بنگالنوں (مثلاً گلشن آرا سید، شہناز بیگم اور رونا لیلیٰ وغیرہ ) کا سحر کر لیتے ہیں :)
 

عسکری

معطل
جیٹ انجن کے شور کی آواز مجھے سب سے بری بیک وقت سب سے اچھی بھی لگتی ہے ۔ جب سنتا ہوں تو بری اور جب کچھ وقت سنائی نا دے تو یاد اتی ہے کہ جیسے لائف میں گرمی نہیں رہی :oops:

 
رات کے وقت جنگل میں کتوں کا بولنا زندگی کی علامت ہے۔ بھیڑیے تو یہاں ہوتے نہیں۔ حالاں کہ فلموں میں اس کا الٹ ہی دکھاتے ہیں۔
صبح سویرے چڑیوں کا چہچہانا۔
صبح سویرے دور سے آتی ہوئی مندر کی گھنٹیوں کی آواز۔ (یہ انڈیا میں سنی تھی۔)
صبح سویرے دور سے آتی ہوئی ٹرین کے ہارن کی آواز۔
برسات سے پہلے کوئل کا کوکنا۔
سرد راتوں میں باہر آگ لگائیں تو اس دوران لکڑیوں کے چٹخنے کی آواز۔
کسی پارک میں رات کو درختوں سے گزرتی ہوا کی سرسراہٹ۔۔
چٹانی علاقوں میں عقاب کی آواز۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
مجھے بے شمار آوازیں پسند ہیں۔۔۔
انسانوں میں وہ سب آوازیں جن میں نرمی ہو مٹھاس ہو ۔۔۔سختی نہ ہو ۔۔کرختگی نہ ہو ۔۔
پرندوں میں چڑیوں کی۔۔۔کوئل کی۔۔۔وہ ایک سفید رنگ کا پرندہ ہوتا ہے ننھا سا جسے ہم لوگ تو ٹٹیر کہتے ہیں اس کی بھی ۔۔۔۔۔
جانوروں میں بکریوں اور چوزوں کی۔۔۔۔۔شیر کی ۔۔۔گھوڑے کی۔۔۔۔
سمندر کی لہروں کی ۔۔۔آبشاروں کی ۔۔۔۔جھرنوں کی۔۔۔۔ایک دم سے ہوجانے والی بارش کی۔۔۔
بانسری کی ۔۔۔ماؤتھ آرگن کی۔۔۔وائلن کی۔۔۔۔۔
رہٹ اور پن چکی کی۔۔۔۔
ریل کی۔۔۔
پتوں کی سرسراہٹ کی۔۔۔
سائکلونز کی۔۔۔۔
بچوں کے ہنسنے کی۔۔۔۔۔۔
 
عینی اس پر تو غور فرمانا پڑے گا اچھا ابھی ہی فرما لیتے ہیں اس پر غور :)۔۔۔۔ویسے ناپسندیدہ آواز بتا سکتے ہیں کہ جب بندہ عالم استغراق ہو ۔ ۔۔تو ایسے میں پتیسہ بیچنے والے کی آواز بہت ہی زیادہ بری لگتی ہے :battingeyelashes::heehee: ۔۔۔ اور ہر وہ آواز جو آپکے کانوں کو بھلی لگے جیسے سن کر کسی قسم کی ناگواری کا احساس نہ ہو اور ماتھے پر کوئی شکن بھی نمودار نہ ہو ۔۔۔اور جو شور کا تاثر بھی نہ دے ۔۔وہ ہمیں پسند ہے ۔:)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
عینی اس پر تو غور فرمانا پڑے گا اچھا ابھی ہی فرما لیتے ہیں اس پر غور :)۔۔۔ ۔ویسے ناپسندیدہ آواز بتا سکتے ہیں کہ جب بندہ عالم استغراق ہو ۔ ۔۔تو ایسے میں پتیسہ بیچنے والے کی آواز بہت ہی زیادہ بری لگتی ہے :battingeyelashes::heehee: ۔۔۔ اور ہر وہ آواز جو آپکے کانوں کو بھلی لگے جیسے سن کر کسی قسم کی ناگواری کا احساس نہ ہو اور ماتھے پر کوئی شکن بھی نمودار نہ ہو ۔۔۔ اور جو شور کا تاثر بھی نہ دے ۔۔وہ ہمیں پسند ہے ۔:)
زبردست اپیا! :)
 

تعبیر

محفلین
آجکل جو مجھے بیک وقت پسند اور ناپسند ہے وہ ہے خاموشی
عینی آپ تو بالکل میرے جیسا سوچتی ہیں یہ دیکھیں یہاں میں نے بھی ایک ایسا دھاگہ پوسٹ کیا تھا :)
 

باباجی

محفلین
مجھے بہت خوش الحانی سے دی گئی اذان کی آواز بہت پسند ہے
اور گلوکاروں میں انڈین گلوکار "ہری ہرن" کی آواز پسند ہے
 
Top