جاسمن

لائبریرین
آپ کے پاس شاید ابھی بھی کچھ ایسے کارڈز پڑے ہوں گے جو آپ کے دوستوں اور عزیزوں نے مختلف مواقع پہ آپ کو دیے ہوں گے۔
میں نے پچھلے دو ماہ کے عرصے میں بہت سارے کارڈز نکالے تو خیال آیا کہ ان کی تصاویر ہی کھینچ کے رکھ لیتی۔ خیال کافی دیر سے آیا۔ تب تک ڈھیروں کارڈز ردی میں جا چکے تھے۔
بہرحال کچھ کی تصاویر کھینچیں۔
اگر آپ کے پاس بھی کارڈز ہیں،تو ہمیں بھی دکھائیے۔
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20230914-101008.jpg
IMG-20230914-101058.jpg
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ کے پاس شاید ابھی بھی کچھ ایسے کارڈز پڑے ہوں گے جو آپ کے دوستوں اور عزیزوں نے مختلف مواقع پہ آپ کو دیے ہوں گے۔
میں نے پچھلے دو ماہ کے عرصے میں بہت سارے کارڈز نکالے تو خیال آیا کہ ان کی تصاویر ہی کھینچ کے رکھ لیتی۔ خیال کافی دیر سے آیا۔ تب تک ڈھیروں کارڈز ردی میں جا چکے تھے۔
بہرحال کچھ کی تصاویر کھینچیں۔
اگر آپ کے پاس بھی کارڈز ہیں،تو ہمیں بھی دکھائیے۔
جاسمن !
میرے بچپن کی بات ہے کہ ہمارے گھر میں عید کے موقعے پر جو عید کارڈ آیا کرتے تھے ، ان میں ایک دفعہ ایک کارڈ ایسا بھی آیا تھا کہ جس کے آخر میں بھیجنے والے کا نام نہیں تھا بلکہ دانستہ یہ لکھا تھا کہ ۔گیس ہو۔ یعنی اندازہ لگائیے کہ کس نے بھیجا ہے۔پھر شاید بہن بھائیوں نے اس کے فارنزک تجزیئے کے بعد اندازہ لگا لیا تھا کہ یہ کس کی حرکت ہو سکتی تھی ۔ :)
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
جاسمن !
میرے بچپن کی بات ہے کہ ہمارے گھر ایک عید کے موقعے پر جو عید کارڈ آیا کرتے تھے ، ان میں ائک دفعہ ایک کارڈ ایسا بھی آیا تھا کہ جس کے آخر میں بھیجنے والے کا نام نہیں تھا بلکہ دانستہ یہ لکھا تھا کہ ۔گیس ہو۔ یعنی اندازہ لگائیے کہ کس نے بھیجا ہے۔پھر شاید بہن بھائیوں نے اس کے فارنزک تجزیئے کے بعد اندازہ لگا لیا تھا کہ یہ کس کی حرکت ہو سکتی تھی ۔ :)
میں جسے کارڈ دیتا تھا اس پر عام طور پر کچھ نہیں لکھتا تھا۔ سجے سجائے کارڈ کو اپنی ؎خوبصورت؎ لکھائی سے داغ دار کرنا اچھا نہ لگتا تھا۔ کیا زمانے تھے!
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے پاس والدین مرحومین کے شادی کارڈ کا عکس ہے (اصل ایک چھوٹے بھائی نے اپنے قبضے میں رکھا ہوا ہے)، کسی وقت دیکھتا ہوں اس کو۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں جسے کارڈ دیتا تھا اس پر عام طور پر کچھ نہیں لکھتا تھا۔ سجے سجائے کارڈ کو اپنی ؎خوبصورت؎ لکھائی سے داغ دار کرنا اچھا نہ لگتا تھا۔ کیا زمانے تھے!
ایسا اکثر وہ کرتے ہیں جن کے آس پاس آپ سے زیادہ خوش خط لکھنے والے موجود ہوں 🙂
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20230727-093021.jpg

دو روپے کا ٹکٹ ظاہر کر رہا ہے کہ نجانے یہ کب سے میرے کارڈز والے تھیلے میں پڑا تھا۔ مجھے گمان ہے کہ موجودہ ڈاک کا لفافہ/عام ڈاک ٹکٹ تیس روپے کا ہے۔
 
Top