مریم افتخار
محفلین
بے حد مبارکباد محترمی!
عدنان بھیا! اتنی ڈھیر ساری محبتوں کا شکریہ ادا کرنا ہمارے لیے بہت مشکل ہے۔ اس قدر خوب صورت لڑی! ارے بھئی، آپ تو ہادیہ کی ٹکر پر آ گئے۔۔۔! ویسے، ہم کہاں اس قابل تھے! یہ تو سراسر آپ کی اپنائیت اور خلوص ہے۔ شاد رہیں، آباد رہیں۔۔۔! ایک بار پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت بہت شکریہ۔۔۔!
کیا حال ہیں محفلین؟
امید ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور بخیرو عافیت سے ہونگے۔۔
حاضرین و ناضرین ۔۔
میری طرف سے اس تھریڈ میں آنے والے تمام معزز محفلین کو خوش آمدید
ہمارے بہت ہی ہرالعزیز فرقان احمد بھیا نے ہماری محفل سے دو دن کی غیرحاضری میں اپنے پانچ ہزار مراسلے مکمل کر لیے اور کسی کو کانوں کان خبر بھی نہیں ہوئی ،
چلیں کوئی بات نہیں فرقان بھیا !
آپ کا پانچ ہزاری منصب ابھی اتنا باسی بھی نہیں ہوا کہ مبارکبادی کا دھاگہ نہیں کھولا جاسکے ،ہم اس نیک کام کو سر انجام دیتے ہوئے آپ کو 5009 مراسلوں کی شاندار تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے ڈھیروں
دعائیں ، نیک تمنائیں اورمبارک باد پیش کرتے ہیں۔
آپ کے اس مبارک منصب پر ہم نے خصوصی جشن کا بھی اہتمام کیا ہے ۔
اب خلوص کے پھول ہم سب محفلین کی جانب سے بھی قبول کیجیے۔۔
ہم سب امید کرتے ہیں آپ اسی طرح محفل کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوطی سے قائم و دائم رکھیں ۔
اللہ کریم آپ اور آپ کی فیملی کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے اور آپ کو زندگی کے ہر موڑ پر کامیابی عطا فرمائیں ۔
آمین ثم آمین
اللہ کریم آپ کی محبت سلامت رکھے۔ آمین
لگتا ہے فرقان بھیا ہمیں آپس میں ٹکرانا چاہ رہے ہیں ۔جی نہیں ۔۔۔میری ٹکر پہ نہیں میرے ساتھ اور برابر ہیں
کیوں؟لگتا ہے فرقان بھیا ہمیں آپس میں ٹکرانا چاہ رہے ہیں ۔
لوگ ہماری بنائی لڑی کو زیادہ پسند کریں اس لیے ۔