آپ کے لئے اور دنیا کے لئے2014 کیسا رہا ؟

2014 کا سال ختم ہونے والا ہے۔ اس سال دنیا نے بہت سے ہنگامے دیکھے اور بہت سی لوگوں نے خوشیاں دیکھی ہونگی۔ محفلین سے گزارش ہے کہ اس سال کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کریں اور کوئی ذاتی خوشی یا غمی مناسب سمجھیں تو شامل کریں۔
 
آخری تدوین:
ذاتی طور پر میرے لئے تو 2014 بہت بڑی خوشی لیکر آیا جب اللہ کی رحمت نے ایک بار پھر "حریم احمد" کے نام سے میرے گھر میں جگہ بنائی۔
مگر 132 بچوں کی پیشاوردرندوں کے ہاتھوں ہونے والی شہادت نے میرے گھر میں اور گرد و نواح میں تقریباً ہر پاکستانی کو اشک بار کر دیا۔
 
مجھے اردو محفل کے میں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت سے بہت لطف آیا لیکن مجھ سمیت بہت سے احباب کو
محترمہ جیہ اور شمشاد بھائی اور اس کے بعد ٖقیصرانی کے محفل ترک کرنے کا افسوس رہا۔ یوں تو روز لوگ محفل میں شامل ہوتے ہیں اور چھوڑ کر جاتے ہیں لیکن جن لوگوں کی کمی محسوس ہوتی ہے وہ واقعی قیمتی ہوتے ہیں
 
عزیزامین

محفلین

اس بات کے سوا میرا سال اچھا رہا، شمشاد صاحب ،اور قیصرانی صاحب قیمتی اثاثہ ہیں جن کو یاد کرتے ہوے دل میں اک ٹیس سی اٹھتی ہے
 
عبد الرحمن

لائبریرین
میرے لیے یہ سال بہت اچھا رہا۔کیوں کہ اسی سال میری صاحب دھاگا سے دوستی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے یہ سال بہت قیمتی اور یاد گار ہے میرے لیے۔ :)
 
پہلے محترمہ جیہ، پھر شمشاد بھائی اور چند دن پہلے قیصرانی بھائی محفل کو داغ مفارقت دے گئے :(
کیوں کیا ہوا تھا ۔۔۔
جو بادہ کش تھے پرانے وہ اٹھتے جاتے ہیں ۔۔۔۔کہیں سے بقائے آب دوام لا ساقیا
خیر مذاق سے ہٹ کے
کیا انھیں واپس نہیں بُلایا جا سکتا ۔
ایسا کیا ہوا تھا
بھئی یہ واقعی بہت افسوسناک خبر ہے ۔
کچھ دن پہلے سنا تھا فلک شیر بھائی بھی ناراض ہو کر محفل سے چلے گئے تھے آج کل ان کو محفل میں دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ۔ کیا ہی اچھا ہوتا باقی احباب بھی واپس آ جاتے ۔ کم از کم ہم چھوٹوں کو سیکھنے کے لئے تو ملتا تھا ۔ ان حضرات سے اتنے مانوس ہو گئے تھے ہم سب کے ۔ ایسا لگتا تھا جیسے سب ہم سب ایک خاندان سے ہیں ۔ محفل نے بہت جذباتی بنا دیا تھا ہم سب کو ۔ خیر چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کرکے واپس آ جانا چاہئے ۔ کوئی طریقہ ہے ان سب کو واپس بُلانے کا ۔
 
قیصرانی محفلین کے رویے سے تنگ آکر اور باقی دونوں ناراض ہوکر۔
 
Top