آپ کے کالم فورم!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں آپ کی توجہ آپ کے کالم فورم کے اصل مقصد کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں۔ اس فورم کے تعارف میں واضح لکھا ہوا ہے کہ اس فورم میں آپ ملکی یا بین الاقوامی حالات پر اپنا تجزیہ پیش کر سکتے ہیں۔ اس سے مراد یہی ہے کہ یہاں محفل فورم کے ارکان کی اپنی تحاریر پوسٹ کی جانی چاہییں نہ کہ اخباری کالم شئیر کیے جائیں۔ بد قسمتی سے فورم کے منتظمین نے بھی اس جانب توجہ نہیں دی اور اس فورم میں اخباری کالموں کی بھرمار ہو گئی ہے۔ میری درخواست ہے کہ مذکورہ فورم میں دوسری سائٹس کا مواد شئیر نہیں کریں۔ شکریہ۔

والسلام
 
نبیل بھائی !

نہ صرف اس مسئلے پر ہم آپ سے مکمل اتفاق کرتے ہیں ، بلکہ اسی زمرے میں ہم نے اپنے کالم پیش کیے ہیں۔ ایک کالم میں تو ہم نے کاپی اور پیسٹ کے نقصانات کو اجاگر بھی کیا ہے۔ ملاحظہ فرمائیے ہمارا کالم ’’ اسپین میں ٹرین حادثہ:کٹ اور پیسٹ تعزیتی پیغام بھجنے پر وزیرِ اعظم جناب راجوئے کی بھد اُڑائی گئی‘‘۔

نہ صرف یہ بلکہ ہم نے کٹ کاپی اور پیسٹ کے عنوان سے ایک نظم بھی لکھ کر محفلین کی نذر کی تاکہ محفلین اس عادت سے نکلیں اور اپنی ذاتی تحریریں محفل پر پیش کریں۔ امید ہے محفلین خاص طور پر اس زمرے اور عام طور پر یہ التزام رکھیں گے کہ پوری تحریر چھاپ دینے کی بجائے اس کا ربط اپنے ذاتی تبصرے کے ساتھ پیش کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اصل میں صحافت فورم بھی خود صحافت کے موضوع پر معلومات شئیر کرنے کےلیے سیٹ اپ کی گئی تھی۔ یہ بات بھی وقت کے ساتھ سب کے ذہن سے محو ہو گئی اور یہاں اخباری کالم پوسٹ کیے جانے لگے۔ اخباری کالم شئیر کرنے کا وہی طریقہ ہے جو بیرونی سائٹس سے کسی بھی مواد شئیر کرنے کا ہے۔ جو کالم جس زمرے میں زیادہ فٹ بیٹھتا ہے اسے وہاں پوسٹ کرنا بہتر رہے گا۔
 
Top