تعارف آہ، میری آمد!

امانت علی

محفلین
السلام علیکم!
آداب،
اور سنائیے بھائی لوگ، آپ کیسے ہیں؟ میری نازک طبیت تو کچھ دنوں سے ناساز تھی سو انٹرنیٹ کیا، موبائل فون بھی ہاتھوں سے اﹸڑے ہوئے تھے۔
اب کوشش کروں گا کہ اب لوگوں کے مزار میرا مطلب ہے دربار میں باقاعدگی سے حاضری دوں۔
اللہ حافظ
امانت علی گوہر
 

نبیل

تکنیکی معاون
Amanat نے کہا:
السلام علیکم!
آداب،
اور سنائیے بھائی لوگ، آپ کیسے ہیں؟ میری نازک طبیت تو کچھ دنوں سے ناساز تھی سو انٹرنیٹ کیا، موبائل فون بھی ہاتھوں سے اﹸڑے ہوئے تھے۔
اب کوشش کروں گا کہ اب لوگوں کے مزار میرا مطلب ہے دربار میں باقاعدگی سے حاضری دوں۔
اللہ حافظ
امانت علی گوہر

السلام علیکم امانت صاحب،

زہے نصیب۔ آپ کی یہاں آمد ہمارے لیے عزت افزائی کا باعث ہے خواہ آپ ہمارے مزار پر ہی تشریف لائیں۔ :p ہم آپ سے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ یہاں آتے رہا کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
اللہ آپ کی صحت ہمیشہ اچھی رکھے اور آپ خود اپنی صحت کا مناسب خیال رکھیں۔ لیکن آپ کی آمد تو ہم سنب کے لئے خوشی کی بات ہے۔ اس میں آہ کی کیا بات ہے۔ ی ہ تو واہ واہ ہی واہ واہ ہے۔ بھئی واہ!!!
 

شمشاد

لائبریرین
:newbie: خوش آمدید
کوئی بات نہیں، کچھ دنوں میں ہی آپ کی طبیعت ٹھیک ہو جائے گی۔ بس آتے رہیے گا۔
 
خوش آمدید آمانت صاحب
مزار پر حاضر ہونے کے آداب کے مطابق ساتھ میں شیرنی اور چڑھاوے کا بقرہ ضرور لائیے گا۔ :aadab:
 
دعاگو

امانت صاحب انٹرنیٹ پر اردو کی انتہائی محترم شخصیت ہیں۔ آپ کی یہاں آمد ہم سب کی عزت افزائی ہے۔ آپ خاصے نازک آدمی بھی ہیں اس لیے ہم آپ کی صحت کے لیے دعاگو رہتے ہیں۔
 

امانت علی

محفلین
آپ سب کا بہت شکریہ!

آپ سب کا بہت شکریہ۔ یہ تو آپ کی مجھ سے محبت ہے کہ آپ لوگوں نے یاد رکھا۔
﴿حالانکہ محبت کرنے کا اختیار میں نے کسی اور کو دے رکھا ہے ﴾ :D
اللہ حافظ
امانت علی گوہر
 

فرذوق احمد

محفلین
شارق بھائی امنانت صاحب کی طبیعت نازک ہے تو ان کو غذا بھی نازک کہانی چاہیں مشلاََ ٹشو یا ایسی اور چیزیں ۔۔۔ پلیز امانت صاحب برا مت مانیے گا :p :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
لیں جی، شاعر تو کہتا ہے کہ محبت کرنے والے جتنے بھی ہوں کم ہے، اور آپ نے اس کا بھی اختیار کسی اور کو دے رکھا ہے :cry:

مصرعہ ہے : محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے
 
زندگی کا وہ موڑ

میرا خیال ہے کہ امانت صاحب کی زندگی کا وہ موڑ آ چکا ہے جس میں آدمی کو ایک خیال رکھنے والے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ یہ اسی لیے بار بار بیمار پڑ رہے ہیں۔
 

فرذوق احمد

محفلین
مگر شمشاد بھائی شاعر یہ بھی کہتا ہے نہ ،،،،
محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے
تیری محفل میں لیکین ہم نہ ہوں گے
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرا مصرعہ چونکہ یہاں مناسب نہ تھا اس لیے میں نے جان بوجھ کے نہیں لکھا تھا۔
 

امانت علی

محفلین
یہ ٹھیک ہے جوانو، ملکر بے عزت کر رہے ہو۔
محبت کرنے والے کم نہ ہونگے
جب تک اﹸن کے ہاتھوں میں بم نہ ہونگے


بھئی لوگ، ٹشو پیپر نازک تو ہیں مگر بہت مہنگے بھی ہیں۔ اگر ایک ڈبہ ارسال کردیں تو بہت مہربانی ہوگی۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوریئیر ڈیلوری ایڈریس بتائیں، فون نمبر وغیرہ، ابھی بھیج دیتے ہیں،
ٹیشوز کا خرچہ میرا اور ڈیلیوری کا آپ کا،
 

دوست

محفلین
بسم اللہ جی۔
خوش آمدید۔
امید ہے آپ آتے رہیں گے اردو محفل پر۔
اور آپ سےکچھ ہم جیسے بھی سیکھ سکیں گے۔
لیٹ حاضر ہونے پر معذرت وہ کیا ہے کہ آخر میں آنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔
 
Top