آہ احمد فرازؔ!

الف عین

لائبریرین
آہ احمد فرازؔ!
افضلؔ منگلوری (اترکھنڈ)
حیات کا سفر کہ ختم کرگیا فرازؔ بھی
گرفت جسم و جان سے گزرگیا فرازؔ بھی
غزل کو زندہ کرگیا، غزل میں زندہ رہ گیا
بظاہر اس جہان سے گزرگیا فرازؔ بھی
جہاں سے کوئی لوٹ کر نہ آسکا ہے آج تک
خموشیوں کے اس حسیں نگر گیا فرازؔ بھی
سخن کے میکدے میں افضلؔ اب بھلا بچا ہے کیا
غزل کا جامِ آخری سو بھرگیا فرازؔ بھی

منصف
http://www.munsifdaily.com/adab.html
 
Top