آیئے، عید کا تحفہ تیار کریں !

جیسبادی

محفلین
رمضان کے موقع پر وکیپیڈیا کی برقی فہرست پر یہ پیغام جاری کیا گیا ہے، جسے قارئین کی دلچسپی کے لیے میں یہاں نقل کر رہا ہوں۔

---------------------------------------------------
آیئے، عید کا تحفہ تیار کریں !
--------------------------------------------------
اردو ویکیپیڈیا ایک ایسی ویب سائٹ ہے کہ جہاں مختلف علوم پر بکھری ہوئی معلومات کو نا صرف یکجا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بلکہ ان میں اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔

وکیپیڈیا کی روایت کے مطابق 10000 مقالات کی تعداد کو دنیا بھر میں تیسرے درجے پر فائز کیا جاتا ہے۔

اردو جاننے والوں کے لیئے اس سے بہتر تحفہ کیا ہوگا کہ اردو زبان کو دنیا پھر میں جاری اس مقابلے میں تین اولین درجات میں پہنچادیا جائے۔

کسی بھی قوم کا تشخص اور قوم کی ترقی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ قوم علم و عمل کے میدان میں کس طرح کے طرزِ عمل کا مظاہرہ کرتی ہے، اور اردو وکیپیڈیا آپ کو وہ موقع فراھم کرتا ہے کہ جہاں آپ نا صرف یہ کہ علمی میدان میں عملی طور پر باآسانی اردو کا تشخص اجاگر کرسکتے ہیں بلکہ خود اپنی شناخت بھی بنا سکتے ہیں۔

1- ویکیپیڈیا ایک عالمگیر سائٹ ہے ، اس پر کی گئی آپ کی تحریر بھی عالمگیر ہوگی۔

2- وکیپیڈیا آپ کو انٹرنیٹ پر لامحدود اسپیس مہیا کرتا ہے ، جس پر آپ جس قدر چاہیں اپنے قلم کی صلاحیت استعمال کر سکتے ہیں۔

3- وکیپیڈیا آپ کو اپنا ذاتی صفحہ مہیا کرتا ہے ، جس پر آپ اپنے بارے میں جو کچھ تحریر کرنا چاہیں اور جس قدر کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔

4- وکیپیڈیا آپ کو قلمی دوست مہیا کرتا ہے جو ہر وقت اور ہر مرحلے پر آپ کے ساتھ ہونگے۔

5- ویکیپیڈیا آپ کو ہر مشکل پر فوری مدد فراھم کرے گا تاکہ آپ اپنی تحریر بخوبی مکمل کر سکیں۔

6- آپ کا جو مضمون بھی جامع ہو جائے گا ویکیپیڈیا اسکو منتخب مقالے کا درجہ دے کر صفحۂ اول (ہوم پیج) کی زینت بنائے گا۔

7- آپ کا نام آپ کے ہر مضمون کے تاریخچے میں ہمیشہ کے لیئے محفوظ ہو کر تاریخ کی زینت بنے گا۔

اپنی زبان کے ساتھ اپنے تعلق کو جوڑنے اور اپنی نئی نسل کو موجودہ ترقی سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ضرورت ہے کہ موجودہ دور کے نصاب کے مطابق علمی ، سائنسی اور تاریخی و معاشیاتی مضامین ہماری اپنی زبان میں موجود ہوں۔

مضامین کی تعداد 10000 تک پہنچانے کے لیئے دیگر زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں کے ساتھ اردو وکیپیڈیا کے مقابلے کا آغاز یکم رمضان المبارک سے شروع ہو کر عید تک جاری رہے گا۔ اس مقابلے میں آپ کی شرکت کے لئے تعلیم، تجربہ اور عمر وغیرہ کی کوئی شرط نہیں ہے۔ مقصد صرف اردو کا فروغ اور ہماری نئی نسل کو اپنے اسلاف کی روایات و اقدار سے روشناس کرانا ہے۔

آیئے ! اس عید پر اردو پڑھنے سمجھنے والوں کے لیئے مل جل کر ایک علمی تحفہ تیار کریں۔

10000 ہزار اردو مقالات کا ایک عالمگیر تحفہ!

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

والسلام
------------------------------------
 

قیصرانی

لائبریرین
شئیرنگ کا شکریہ۔ اگر اسے عید اور رمضان تک محدود کر دیا تو پھر اردو بولنے والے غیر مسلم اراکین کے لئے یہ بات شاید صدمے کا باعث بنے
 

دوست

محفلین
اردو بولنے والے 99 فیصد مسلمان ہیں۔ غیر مسلم اگر ہیں بھی تو انھیں‌ اس سے کوئی غرض نہیں‌۔
 

جیسبادی

محفلین
ایک صارف کی طرف سے تجویز آئی تھی کہ چونکہ (ان کی نطر میں) رمضان میں کام کم ہوتا ہے، اس لیے وکیپیڈیا پر زیادہ توجہ دی جا سکتی ہے۔ پھر یہ تجویز آئی کہ تمام صارفین کو برقی خط بھیجا جائے۔ مگر چونکہ یہ سپیم لگتا تھا، اس لیے پیغام صرف وکیپیڈیا کی برقی فہرست تک محدود رکھا گیا۔ (بحث آپ وکیپیڈیا کے دیوان عام پر پڑھ سکتے ہیں۔) اسی کو پھر میں نے یہاں بھی چسپاں کر دیا کیونکہ یہاں اردو لکھنے والوں کی تعداد قدرے زیادہ ہے۔

وکیپیڈیا پر مسلمان یا غیر مسلم کی تفریق نہیں ہے (ابھی تک کسی نے شکایت نہیں کی)۔ نہ ہی پاکستانی/غیر پاکستانی کی تفریق ہے۔ ہاں کسی بھی جگہ کی ثقافت اس پر موجود صارفین کی جھلک ضرور رکھتی ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
عزیر امین، آپ کا جو بھی شعبہ ہے اس میں کسی عنوان کو منتخب کر کے شروع کر سکتے ہیں۔ مواد کتابوں وغیرہ سے اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔ ایک ماخذ انگریزی وکیپیڈیا بھی ہے۔ اگر آپ نئے مضمون سے شروع نہیں کرنا چاہتے تو اپنے دلچسپی کے مضامین جو وکیپیڈیا پر موجود ہیں ان میں مواد کا اضافہ کر سکتے ہیں، یا غلطیاں درست کر سکتے ہیں۔ ایک دفعہ کام شروع کر دیا جائے تو بڑی جلدی آپ ماہر بن جائیں گے۔
 

عزیزامین

محفلین
میری دلچسپی پرندے ھیں

عزیر امین، آپ کا جو بھی شعبہ ہے اس میں کسی عنوان کو منتخب کر کے شروع کر سکتے ہیں۔ مواد کتابوں وغیرہ سے اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔ ایک ماخذ انگریزی وکیپیڈیا بھی ہے۔ اگر آپ نئے مضمون سے شروع نہیں کرنا چاہتے تو اپنے دلچسپی کے مضامین جو وکیپیڈیا پر موجود ہیں ان میں مواد کا اضافہ کر سکتے ہیں، یا غلطیاں درست کر سکتے ہیں۔ ایک دفعہ کام شروع کر دیا جائے تو بڑی جلدی آپ ماہر بن جائیں گے۔
مجھے پرندوں کا شوق ھے میں نیو یوزر ھوں مواد بھی نھیں مل رھا میرا نالج بھی نہ ھہنے کے برابر ھے کوی اور حل بتایں شکریہ؟
 

جیسبادی

محفلین
پرندوں پر دیکھیں انگریزی وکیپیڈیا کا پرندوں پر زمرہ
http://en.wikipedia.org/wiki/Category:Birds
اس میں سے جو آپ کو پسند آئے اس کا اردو وکیپیڈیا پر ترجمہ کر دیں۔ اگر مضمون لمبا ہو تو سارے کا ترجمہ ضروری نہیں، بس ایک جامع سا مضمون نظر آئے۔

جب آپ لکھنا شروع کریں گے، تو کسی بھی صارف کے "تبادلہ خیال" کے صفحہ پر کام کے متعلق پیغام لکھ سکتے ہیں، یا مدد مانگ سکتے ہیں۔ اس طرح آپس میں واقفیت بڑھتی ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
اس تنقید کا مطلب سمجھا نھیں ویسے آپکو کیا برا لگا


یہ تنقید نہیں تھی پیارے بابو یہ مزاح تھا۔ ویسے برا تو کچھ بھی نہیں غالباً آپ کچھ زیادہ ہی جلدی میں لکھتے ہیں کہ ٹائپو غلطیاں کافی زیادہ ہوتی ہیں آپکی تحریر میں۔
 

عزیزامین

محفلین
اگر کنٹرول کرسکتا تو کرتا ھی کیوں ۔ ویسے ایخ آیڈیا ھے میرے پاس کیا ایسا ممکن نھیں کہ ان غلطیوں کی اصلاح کی جاے زبانی نھیں عملی ؟
 
Top