آیات کا ریفرینس دینے کے لیے کوڈ!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اس ربط پر یہ سوال اٹھایا گیا تھا کہ قرآن کی آیات کا ریفرینس کیسے دیا جائے۔ میں نے ایک نیا بی بی کوڈ (ayah) شامل کیا ہے جو اس مسئلے کا جزوی حل فراہم کرتا ہے یعنی اس کے ذریعے ایک آیت کا ریفرینس دیا جا سکتا ہے۔ اس کوڈ کا طریقہ استعمال ذیل میں دکھایا گیا ہے:

PHP:
[AYAH]سورۃ نمبر: آیت نمبر[/AYAH]

مثال کے طور پر ذیل کا کوڈ استعمال کیا جائے:

PHP:
[AYAH]1:1[/AYAH]

تو یہ ربط جنریٹ ہو گا:

[AYAH]1:1[/AYAH]

یہ روابط اوپن برہان سائٹ کے ہوں گے جو کہ اس طرح کے روابط دینے کے لیے نہایت موزوں ہے۔ اس کوڈ کو آسانی استعمال کرنے کے لیے آپ سورت نمبر، ":" اور آیت نمبر ٹائپ کریں اور انہیں ہائی لائٹ کرکے اوپر آیۃ کا بٹن کلک کر دیں۔ اس سے یہ کوڈ شامل ہو جائے گا۔

سورتوں کے نام میں نے باذوق کی سائٹ سے نقل کیے ہیں۔ نوٹ فرمائیں کہ ابھی اس کوڈ میں ایرر چیکنگ نہیں ہے، یعنی ابھی یہ سورت نمبر اور آیت نمبر کو validate نہیں کرتا۔ وقت ملنے پر میں یہ ایرر چیکنگ بھی شامل کر دوں گا۔ آپ کو اس میں کوئی غلطی ملے تو ضرور مطلع فرمائیں۔

والسلام
 
عاصم مٹھو

محفلین
بہت خوب بھائی نبیل

اِنَّ الَّذِيْنَ فَرَّقُوْا دِيْنَهُمْ وَكَانُوْا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِيْ شَيْءٍ ۭ اِنَّمَآ اَمْرُهُمْ اِلَى اللّٰهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوْا يَفْعَلُوْنَ ١٥٩؁
بیشک جن لوگوں نے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اپنے دین کو، اور وہ مختلف (فرقے اور) گروہ بن گئے آپس میں، آپ کا ان سے (اے پیغمبر!) کوئی واسطہ نہیں، ان کا معاملہ تو اللہ ہی کے حوالے ہے، پھر قیامت کے دن وہ ان کو خبر کر دے گا ان کے ان تمام کاموں کی جو یہ کرتے رہے تھے،
[AYAH]6:49[/AYAH]
ماشاءاللہ بہت خوب بھائی نبیل جزاک اللہ
 
السلام علیکم،

اس ربط پر یہ سوال اٹھایا گیا تھا کہ قرآن کی آیات کا ریفرینس کیسے دیا جائے۔ میں نے ایک نیا بی بی کوڈ (ayah) شامل کیا ہے جو اس مسئلے کا جزوی حل فراہم کرتا ہے یعنی اس کے ذریعے ایک آیت کا ریفرینس دیا جا سکتا ہے۔ اس کوڈ کا طریقہ استعمال ذیل میں دکھایا گیا ہے:

PHP:
[AYAH]سورۃ نمبر: آیت نمبر[/AYAH]

مثال کے طور پر ذیل کا کوڈ استعمال کیا جائے:

PHP:
[AYAH]1:1[/AYAH]

تو یہ ربط جنریٹ ہو گا:

[AYAH]1:1[/AYAH]

یہ روابط اوپن برہان سائٹ کے ہوں گے جو کہ اس طرح کے روابط دینے کے لیے نہایت موزوں ہے۔ اس کوڈ کو آسانی استعمال کرنے کے لیے آپ سورت نمبر، ":" اور آیت نمبر ٹائپ کریں اور انہیں ہائی لائٹ کرکے اوپر آیۃ کا بٹن کلک کر دیں۔ اس سے یہ کوڈ شامل ہو جائے گا۔

سورتوں کے نام میں نے باذوق کی سائٹ سے نقل کیے ہیں۔ نوٹ فرمائیں کہ ابھی اس کوڈ میں ایرر چیکنگ نہیں ہے، یعنی ابھی یہ سورت نمبر اور آیت نمبر کو validate نہیں کرتا۔ وقت ملنے پر میں یہ ایرر چیکنگ بھی شامل کر دوں گا۔ آپ کو اس میں کوئی غلطی ملے تو ضرور مطلع فرمائیں۔

والسلام
نبیل بھائی ۔ مندرجہ بالا دیے گئے دونوں لنک ( اوپن برہان سائیٹ اور باذوق کی سائیٹ) دونوں کام نہیں کررہے۔ کیا آپ کا دیا ہوا طریقہ اب بھی کار آمد ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
خلیل بھائی، باذوق کی سائٹ تو آف لائن لگ رہی ہے۔ اس کے بارے میں وہی بہتر بتا سکیں گے، البتہ میرے پاس اوپن برہان والے روابط کام کر رہےہیں۔ آیت والا بی بی کوڈ اوپن برہان کا ربط ہی استعمال کرتا ہے اور یہ بھی کام کر رہا ہے۔ آپ دوبارہ استعمال کرکے دیکھیں۔
 
باذوق

محفلین
سوری۔ ڈومین اور ہوسٹنگ کا چکر تھا۔ فیصل عظیم قریشی بھائی کا شکریہ کہ انہوں نے حل کرا دیا۔ جیسے ہی کچھ فرصت ملے سائیٹس آن لائن کرنے کی کوشش کروں گا ان شاءاللہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ آپ وزی وگ ایڈیٹر میں کاپی پیسٹ کر رہے ہیں۔ سادہ ایڈیٹر استعمال کرکے دیکھیں۔ اس کے لیے ایڈیٹر کے اوپر بائیں جانب simple_editor.png پر کلک کریں۔
 
PHP:
[AYAH]6:4[/AYAH]
یہ روابط اوپن برہان سائٹ کے ہوں گے جو کہ اس طرح کے روابط دینے کے لیے نہایت موزوں ہے۔ اس کوڈ کو آسانی استعمال کرنے کے لیے آپ سورت نمبر، ":" اور آیت نمبر ٹائپ کریں اور انہیں ہائی لائٹ کرکے اوپر آیۃ کا بٹن کلک کر دیں۔ اس سے یہ کوڈ شامل ہو جائے گا۔​
نبیل بھائی آیت کا بٹن کہاں ہے؟​
میں نے بی بی کوڈ بھی دیکھے وہاں تو آیت کا کوڈ نہیں!​
 
Top