آ ، پھر سے کریں اپنے وطن کے لیے کوشش (اصلاح مطلوب ہے)

آ ، پھر سے کریں اپنے وطن کے لیے کوشش
ہوتی ہے کئی بار چمن کے لیے کوشش
ایثارِ اکابر تو فقط اب ہے نوشتہ
ہونے لگی ہے اپنے ہی تن کے لیے کوشش
اللہ بنادے گا ہدایت کا ستارہ
کرلو ذرا محنت کی کرن کے لیے کوشش
”اُن“ کا نہیں ملتا تو رقیبوں کا پتا جان
یہ بھی تو ہے ”جاناں“ سے ملن کے لیے کوشش
تنقید زمانے پہ تو آسان ہے بے حد
آؤ ، کریں کچھ دورِ فتن کے لیے کوشش
گر ترکِ فرائض سے تجھے بچنا ہے مومن!
کر خوب محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) کی سنن کے لیے کوشش
کرلی ہے غزل گوئی اگر سرسری تم نے
اب کرلو ذرا تم بھی ”عدن“ کے لیے کوشش
 

الف عین

لائبریرین
ایسی سنگلاخ زمینوں پر تو مجھے پہلوانِ سخن ناسخ ہی کی یاد آتی ہے۔ اس قسم کی شعوری کوششوں سے بچیں، یہ میرا نیک مشورہ ہے۔
 
ایسی سنگلاخ زمینوں پر تو مجھے پہلوانِ سخن ناسخ ہی کی یاد آتی ہے۔ اس قسم کی شعوری کوششوں سے بچیں، یہ میرا نیک مشورہ ہے۔
بہت آداب جناب استاد محترم!
آپ کا ”نیک مشورہ“ میرے لیے حکم کا درجہ رکھتا ہے۔ پوری کوشش کروں گا۔
 
Top