محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
بس اس سوچ کو دماغ میں لیے ہم نے پھر سے محبت بھری بیٹھک کا اہتمام کرنے کی ٹھانی لی ہے ۔ہم بتائے دے رہے ہیں کہ اب ہم سے مزید انتظار نہیں ہونے کا ، بس آپ سب جلد از جلد ملاقات کے لیے وقت نکل لیں اور دوبارہ سے روح کو محبتوں سے سیراب کرنے کے لیے ایک ملاقات کے بہانے جمع ہوجائیں ۔
ہم گذشتہ ملاقات میں شامل محفلین اور وہ محفلین جو کراچی میں بستے ہیں یا وہ محفلین جو ملاقات کے موقع پر بیرون شہر سے کراچی آئے ہوئے ہوں ،ان سب کو ملاقات کی دعوت پیش کرتے ہیں کہ " آئیں مل کر محبت عام کرتے ہیں " ۔
ہمیں جن محفلین کا علم تھا ان سب کو ٹیگ کر دیا ہے اس کے علاوہ آپ میں سے جو بھی شریک ملاقات ہونا چاہے تو ہمیں بہت خوشی ہوگی ۔آپ اس دھاگہ میں اپنی دلچسپی ظاہر کرسکتے ہیں ۔
اب آپ تمام محفلین ملاقات کے حوالے سے اپنی اپنی گفتگو کا آغاز شروع کریں تاکہ اس نیک مقصد کو پائے تکمیل تک پہنچایا جاسکے ۔