ابتدا ئے عشق ہے رو تا ہے کیا

یوسف-2

محفلین
جی ہاں! اس محفل میں نیا ہونے کے ناطے مجھے بہت سی “پابندیوں“ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے باعث مجھے یہاں فعال ہونے میں دقت پیش آرہی ہے۔ مثلا“ میں قرآن و سنت والے سیکشن سمیت بہت سے سیکشن میں نیا دھاگہ نہیں بنا سکتا یا کسی دھاگہ کا جواب نہیں دے سکتا۔

منتظمین اعلیٰ سے درخواست ہے کہ میرے کوائف (تعارف سیکشن میں موجود ہے) دیکھتے ہوئے مجھے بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں یعنی وہ سہولتیں جو ایک “پرانے“ اور بہت سے پوائنٹس والوں کو بائی ڈیفالٹ مل جاتی ہیں۔ ان شا ء اللہ آپ کو مایوسی نہیں ہوگی۔ مجھے مختلف فورمز پر چودہ پندرہ سال ہوگئے ہیں، لہٰذا میں بہت سے پورمز قواعد و ضوابط سے پہلے ہی آگاہ ہوں۔ اس فورم کی مجھے سب سے زیادہ خوبی اس کا اردو رسم الخط نظر آیا۔ میں رومن لکھ لکھ کر اس میں ماہر تو ہوگیا ہوں، مگر مجھے پسند اردو رسم الخط ہی ہے
 

الف عین

لائبریرین
بھائی یوسف، ایسا کریں کہ اسی دھاگے میں مزید پیغامات پوسٹ کرتے جائیں، اس طرح کہ آپ کی پوسٹس کی تعداد 25 تک پہنچ جائے۔ پھر پابندی اٹھ جائے گی۔ اگرچہ جو فورمس ماڈریٹیڈ ہیں، ان میں ماڈریٹرس کی منظوری کے بعد ہی پوسٹس شامل ہو سکیں گی۔ دل برداشتہ نہ ہوں۔
یا ایسا کریں کہ اپنا مزاحیہ کلام ہی آپ کی شاعری کے تحت پوسٹ کر دیں۔
 

یوسف-2

محفلین
مبارک، کہ پیغامات کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

لیکن میرا مسئلہ تو حل نہیں ہوا۔ اگر میں اپنی دلچسپی والے شعبہ جات میں اظہار خیال نہیں کرسکتا تو پھر میرا یہاں کیا کام ؟ صرف اسکور بڑھانے کے لئے پوسٹ کرنا، گپ شپ کرنا تو میرا مقصد نہیں۔ یہ تو وقت کا سرا سر ضیاع ہے ۔ امید ہے کہ منتظمین اس طرف بھی توجہ دیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
برادرم، میرے خیال میں آپ پوسٹ کرنے کے مجاز تو ہو گئے ہیں، لیکن کچھ فورمس میں آپ کی پوسٹس ماڈریٹ کی جائیں گی، اس لئے فوراً ظاہر نہیں ہوں گی۔ اور کوئی مسئلہ ہے تو منتظمین ہی جواب دیں گے۔
 

یوسف-2

محفلین
برادرم، میرے خیال میں آپ پوسٹ کرنے کے مجاز تو ہو گئے ہیں، لیکن کچھ فورمس میں آپ کی پوسٹس ماڈریٹ کی جائیں گی، اس لئے فوراً ظاہر نہیں ہوں گی۔ اور کوئی مسئلہ ہے تو منتظمین ہی جواب دیں گے۔
جواب کا شکریہ بھائی۔۔۔ لیکن فی الحال تو میں پوسٹ کرنے کے لئے ہی “ نا اہل“ ہوں
 
Top