ڈی ایس ایل تو خود ہی کنفیگر ہو جاتا ہے۔ شمیل آپ ایک کام کریں۔ ٹڑمینل میںمندرجہ ذیل کمانڈ لکھ کر اُس فائل کی آوٹ پٹیہاںلکھیں۔
sudo gedit /etc/network/interfaces
ویسے مجھے یقین تو نہیں ہے، لیکن میں فرض کرتا ہوں آپ کا کنکشن ٹائپ eth0 ہے، اور آپ کی اوپر ارسال کردہ تصاویر کے مطابق یہ فائل کچھ یوں ہونا چاہیے ہے ۔
auto eth0
iface eth0 inet static
address 192.168.1.5
netmask 255.255.255.0
gateway 192.168.1.1
یہ تبدیلیاں کرنے کے بعد اس فائل کو مخفوظ کر لیں ۔ اور نیٹ ورک کو مندرجہ ذیل کمانڈ سے دوبارہ چلائیں ۔
sudo /etc/init.d/networking restart
انشااللہ آپ کا انٹرنیٹ گھوڑے کی رفتار سے چل پڑے گا ۔