ابن صفی: بہار گریۂ شبنم کا راز کیا جانے

فہد اشرف

محفلین
بہار گریۂ شبنم کا راز کیا جانے
یہ اس سے پوچھ کہ دیکھے ہوں جس نے ویرانے

شریکِ بزم ہوئی جب سے چشم ساقی بھی
ہر ایک جام سے چھلکے ہزار مے خانے

تمام عالم امکاں شراب خانہ ہے
یہ اور بات ہے زاہد سبو نہ پہچانے

نہ دیکھ اب مرے ہونٹوں پہ مہر خاموشی
دیئے فریب ہزاروں تری تمنا نے

ہمیں تو ہے مئے گل رنگ و گل رخاں سے غرض
بنائے کفر پڑی ہے کس طرح خدا جانے

بس اتنا یاد ہے اسرار وقت مے نوشی
کسی کی یاد بھی آئی تھی مجھ کو سمجھانے

اسرار ناروی (ابن صفی)​
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
ابنِ صفی کا شاعری کا نام اسرار ناروی تھا۔ ناولوں کے لیے وہ ابنِ صفی تھے اور شاعری کے لیے اسرار ناروی۔
چونکہ ابن صفی کے نام سے مشہور تھے اس لیے ابن صفی لکھ دیا تھا ویسے ٹیگ میں اسرار ناروی بھی شامل ہے
 
Top