الف نظامی
لائبریرین
نشست 1
اہم نکات:
اہم نکات:
- بیدل سبکِ ہندی کے سب سے بڑے شاعر (سبک ہندی فارسی شاعری کا ایک دبستان ہے جس میں شعراء کی اکثریت غیر ایرانی ہے)
- بیدل پر صائب تبریزی کا بہت اثر ہے۔ صائب کا نظامِ تشبیہ بیدل نے قبول کیا۔
- صائب اور بیدل کے اسلوب میں تھوڑا فرق تھا۔ صائب کے ہاں روانی اور فصاحت زیادہ تھی۔
- صائب میں مشکل پسندی اس درجے کی نہیں ہے جس سطح کی بیدل کے اشعار میں نظر آتی ہے۔
- زندگی کے عام واقعات کو کسی بڑے مضمون کے لیے استعمال کرنے کی روش جو بیدل میں نظر آتی ہے اس کے بانی صائب ہیں۔
- تعلیل کا یہ انداز بیدل نے صائب سے سیکھا۔
- بیدل کی لفظیات میں صائب کا بہت اثر ہے۔
- بیدل معانی کے شاعر ہیں۔ معانی میں فہم کی شمولیت اور احساس کی گواہی درکار ہوتی ہے۔ معانی میں ذہنی پن حاوی ہوتا ہے۔
- بیدل کے تخلیقی تجربے کی داخلی تشکیل اور بیان میں ذہن غالب ہے لیکن یہ ذہن کسی ایسے کارکن کی طرح نہیں ہے جس کی لگام عقلِ محض کے ہاتھ میں ہو۔ یہ ذہن مجموعی شعور کا ایک فعال ایجنٹ ہے اور اس ذہن کی خاصیت یہ ہے کہ اس نے میٹا فزیکل اور جمالیاتی شعور کو یکجان کر کے اُسے عقل کے لیے لائق تسلیم بلکہ لائق تقلید بنا دیا ہے۔
- بیدل کے معانی اپنی مجموعی ہیئت میں اپنی اتمام یافتہ صورت میں عجیب طرح کی کثیر الجہتی رکھتے ہیں جس میں جمالیاتی اور عقلی ذہن اس سے حظ اٹھاتا ہے جو بیدل کے سوا اِتنی شدت اور رنگا رنگی کے ساتھ کسی اور شاعر میں نظر نہیں آتی۔
آخری تدوین: