ابھی تک چاند کی شہادت نہیں ملی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

زیک

مسافر
کھانے کی حد تک کل ہی کریں گے لیکن مہندی پاکستان کی عید کے حساب سے لگائیں گے نا۔ آدھی عید یہاں اور باقی آدھی وہاں۔ مل ملا کر پوری ہو جائے گی
عید مبارک جمعرات کو
مہندی جمعہ کو
عید پارٹی ہفتہ کو
اتوار کا کیا پلان ہے؟
 

انتہا

محفلین
ملک کے مختلف حصوں میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل عید الفطر ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں اور بہت سے مقامات پر مطلع ابر آلود تھا۔

انہوں نے بتایا کہ چمن، قلعہ سیف اللہ، پسنی، پشاور اور سندھ سے شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد اتفاق سے طے پایا کہ یکم شوال مکرم 1442 ہجری 13 مئی 2021 بروز جمعرات کو ہوگی اور کل عیدالفطر کا دن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چمن اور شاور کی زونل کمیٹی نے گواہیوں کو لیا اور فیصلہ کرکے ہمیں پہنچایا۔

قبل ازیں کراچی، لاہور، سکھر کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس ختم ہوگیا اور کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔

نماز مغرب کے وقفے کے دوران مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزادکا کہنا تھاکہ ابھی کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جہاں کہیں سے بھی شہادت موصول ہو گی اس کو ضرور دیکھا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاندکی پیدائش ہوگئی ہے لیکن چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی دیکھا جاسکتا ہے، پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ نہیں ہے۔

علاوہ ازیں سابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور موجودہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہہ چکے تھے کہ سائنسی شواہد کے مطابق عید الفطر جمعہ 14 مئی کو ہوگی۔
شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل عیدالفطر منائی جائے گی
 

زیک

مسافر
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاندکی پیدائش ہوگئی ہے لیکن چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی دیکھا جاسکتا ہے، پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ نہیں ہے۔
یہ بات درست نہیں۔ 19 گھنٹے کا چاند بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ کئی فیکٹر اس میں اہم ہوتے ہیں عمر کے علاوہ۔ اب یہ معلوم نہیں کہ آج کیا صورتحال تھی
 
Top