ابھی تک چاند کی شہادت نہیں ملی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

علی وقار

محفلین
تمام پاکستانیوں کو نئے پاکستان میں اچانک عید مبارک
اچانک بریانی کا تو سُنا تھا۔ اس بار اچانک عید بھی دیکھ لی۔

E1NaHNxXEAMeHAM.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
اوہ یہ تو میرے ذہن سے نکل گیا تھا کہ ایک ایسی افواہ یا وہم بھی موجود ہے کہ اگر جمعہ کے دن عید آئے تو سلطان کا تختہ الٹ جاتا ہے۔ عمران بھی کافی توہم پرست ہے۔ ورنہ چاند دیکھنا صرف دوربین سے ممکن تھا اتنی زیادہ شہادتوں کا کوئی امکان نہیں بنتا۔ مفتی منیب صاحب کم از کم اسطرح کے گھپلے نہیں کرتے تھے، اس کا کریڈٹ بہرحال انہیں دینا چاہیے۔
یہ زبردستی کی سرکاری عید ہے۔ خیر عید مبارک :)
 

جاسم محمد

محفلین
اوہ یہ تو میرے ذہن سے نکل گیا تھا کہ ایک ایسی افواہ یا وہم بھی موجود ہے کہ اگر جمعہ کے دن عید آئے تو سلطان کا تختہ الٹ جاتا ہے۔ عمران بھی کافی توہم پرست ہے۔ ورنہ چاند دیکھنا صرف دوربین سے ممکن تھا اتنی زیادہ شہادتوں کا کوئی امکان نہیں بنتا۔ مفتی منیب صاحب کم از کم اسطرح کے گھپلے نہیں کرتے تھے، اس کا کریڈٹ بہرحال انہیں دینا چاہیے۔
آپ واقعی بہت پہنچی ہوئی بزرگ ہستی ہیں۔ عید آج کروانے کی وجہ وہی جمعہ کا خوف ہے :)
دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مولانا راغب نعیمی کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔
راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ 1967 میں جمعہ کو عید آنے پر رویت ہلال سے جمعرات کو عید کروائی گئی، اُس وقت 5 بڑےعلماء نے فیصلے سے انکار کیا تو انہیں دو ماہ مچھ جیل میں رکھا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ مفتی الیاس اور مفتی منیب سمیت دیگر علماء کا ماننا ہے کہ عید کروانے کی ذمہ داری حکومت پرہوتی ہے لہٰذا شرعی طور پر جمعہ کو چھوڑ کر ایک روزے کی قضا کرلی جائے۔
جمعہ کو چھوڑ کر ایک روزے کی قضا کرلی جائے، رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی- Geo News Urdu
ایوب کی حکومت اس کے باجود دو سال بعد گر گئی تھی۔ یہ حکومت بھی دو سال بعد نہیں رہے گی :)
 

جاسم محمد

محفلین
مطلب جمعہ چونکہ عید کا دن ہے تو روزہ نہیں رکھا جا سکتا۔ باقی آپ جمعہ کو چھوڑ کر اگلے رمضان تک کسی بھی دن روزہ رکھ سکتے ہیں۔ میں اپنے مراسلے میں تدوین کر رہا ہوں۔
ہر سال یہ مسئلہ آتا ہے اور ابھی تک لاحل ہے۔ بہتر ہے ریاست اس مذہبی بھکیڑے سے ہی نکل جائے اور عید کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دے
 
گھر میں بیٹھ کر ہی کیا تھا انتظار۔
ہمیں لگتا ہے کہ اب بھتنی ہم سے ڈرنے لگی ہے شاید
بھتنی آپ کی قرین یا قارین بھی ہو سکتی ہے۔ جسے عام لفظوں میں ہمزاد کہا جاتا ہے۔ اور شاید اب ڈرنے کی باری اس کی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہن آرام اے؟ :)


وزیراعظم آزاد کشمیر کا اپنی رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان
ویب ڈیسک جمعرات 13 مئ 2021

2177638-rajafarooq-1620893252-644-640x480.jpg

کشمیر ہمارے خمیر میں شامل ہے، راجا فاروق حیدر۔ فوٹو:فائل


مظفر آباد: وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے آزادکشمیر میں رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے پاکستان میں عید کے متنازعہ اعلان پر تنقید کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں اپنی رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اگر مولانا پوپلزئی کے ساتھ ہی عید منانی تھی تو رویت ہلال کمیٹی کی کیا ضرورت ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر فلسطین میں مظالم امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، انشاء اللہ سری نگر ہمارا دارالحکومت بنے گا، کشمیر ہمارے خمیر میں شامل ہے، وہ وقت دور نہیں جب دونوں جانب کشمیری مل کر عید منائیں گے۔
 

جاسم محمد

محفلین
آپ نہیں سمجھیں گے۔ اگر تاریخ میں اختلاف کرنا ہے تو یہی صحیح طریقہ ہے نہ کہ الگ عید کرنا۔
اگر تھوڑی دیر کے لئے غور کرتے تو معلوم ہوتا کہ تحریک لبیک کے اعلان کا فواد چوہدری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وہی مفتی منیب ۲۰۰۹ میں: شریعت کے مطابق قضا کا فیصلہ کرنا بھی صرف ریاست کا کام ہے :)
 
Top