ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں ۔۔۔۔

ظفری

لائبریرین
محسن بھائی آپ نے کچھ ایسے گانے پوسٹ کیئے ہیں کہ ہم نے بھی سوچا کہ کیوں نہ ہم بھی اس دور کے کچھ گانے اپنی پسند کے پوسٹ کردیں ۔
 

محسن حجازی

محفلین
خاتون معصوم ہیں وگرنہ ہم سے تو یہی سوال ہوا ہے کہ دل بھر تو نہ جائے گا ہم سے۔ :grin: :grin:
اور ہم جی کڑا کر کے کہتے ہیں کہ نہیں نہیں ہرگز نہیں! :grin:

بہت خوب ظفری بھائی!
وہ ایک اور یاد آگئی ہم تو ہوں گے بادل ہوگا۔۔۔ رقص میں سارا جنگل ہوگا۔

اور یہ کیا کہہ دیا آپ نے اس دور کے؟ ہم دونوں کے مخالفین فورا پرپیگنڈہ شروع کر دیں گے کہ دونوں بڈھے کھوسٹ ہیں :grin:
اس دور کے کچھ اور بھی گانے ہماری زنبیل میں (ز کو غور سے پڑھئے) پڑے ہیں، تاہم فرصت ملے تو یہاں پیش کرتے ہیں۔ فرصت سے زیادہ ہم سست الوجود واقع اس قدر ہوئے ہیں کہ کیا کہیں۔۔۔۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ ظفری میرا بھی یہ پسندیدہ گانا ہے -

گلوکار: محمد رفیع، آشا بھوسلے
فلم: ہم دونوں 1961
موسیقی: جے دیو
شاعر: ساحر لدھیانوی
 

زونی

محفلین
بہت خوب !


مزا آیا سن کے ،،،،،، چاچو کا ذوق بہتر ہوتا جا رہا دن بدن ، شاید عمر کے ساتھ ساتھ ذوق میں بھی بہتری آتی جاتی ھے :grin::grin:
 

زونی

محفلین
اور یہ کیا کہہ دیا آپ نے اس دور کے؟ ہم دونوں کے مخالفین فورا پرپیگنڈہ شروع کر دیں گے کہ دونوں بڈھے کھوسٹ ہیں




وہی تو میں حیران ہوں کہ محسن آجکل کیسے کیسے اور کس کس دور کے گانے پوسٹ کر رہا ھے:grin:
واللہ زمانہ الٹی چال چل گیا ھے ، دوسری طرف چاچو نے کرینہ کپور اور قطرینہ کیف کے گانے پوسٹ کرنا شروع کر دیے تھے ،،،،،،،،،،،اب اس کو کیا سمجھے انسان:grin::grin1:
 

محسن حجازی

محفلین
وہی تو میں حیران ہوں کہ محسن آجکل کیسے کیسے اور کس کس دور کے گانے پوسٹ کر رہا ھے:grin:
واللہ زمانہ الٹی چال چل گیا ھے ، دوسری طرف چاچو نے کرینہ کپور اور قطرینہ کیف کے گانے پوسٹ کرنا شروع کر دیے تھے ،،،،،،،،،،،اب اس کو کیا سمجھے انسان:grin::grin1:

دیکھا؟ اسے کہتے ہیں انقلاب زمانہ! :grin:
 
Top