تعارف ابھی پہچان ہونا باقی ہے

فلک شیر

محفلین
میری تعریف میرا ضمیر ہے جو سیاست سے لگاؤ رکھتا ہے اور ووٹ دینے کے خلاف ہے.
یقین کیجیے، میں مدت سے آپ جیسے باضمیر سیاسی کارکن کی تلاش میں تھا، جو ووٹ دینے کے خلاف ہو اور محفل کو رونق بخشے..... کیونکہ یہاں لوگ اول تو سیاسی نہیں.... دوم اگر سیاسی ہیں بھی تو ووٹ ڈالنے کا شوق رکھتے ہیں.... البتہ ضمیر کی بات یہ بھی کرتے ہیں... خیرمیں آپ کی تشریف آوری پہ اہل محفل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں... اگر وہ قبول کریں تو
 
محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید دانش صاحب!

میری تعریف میرا ضمیر ہے جو سیاست سے لگاؤ رکھتا ہے۔
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ سیاست سے لگاؤ کس طرح کا ہے:
علمی ہے؟ (سیاسیات پر مطالعے کا شوق ہے)۔
عملی ہے؟ (کسی سیاسی جماعت کے رکن ہیں)۔
سمعی و بصری ہے؟ (سیاست پر ٹی وی ٹاک شوز اور مذاکرے دیکھتے ہیں)
"سوشیلائی" ہے؟ (سوشل میڈیا پر ہیں؟ ویسے تو آج کل یہی ٹرینڈ سب سے زیادہ بک رہا ہے۔ آپ سے التماس ہے کہ 'بک' کی بے کے نیچے زیر پڑھی جائے، بصورتِ دیگر آپ کا ذوق ہے)۔ :)
 
راؤ دانش

محفلین
یقین کیجیے، میں مدت سے آپ جیسے باضمیر سیاسی کارکن کی تلاش میں تھا، جو ووٹ دینے کے خلاف ہو اور محفل کو رونق بخشے..... کیونکہ یہاں لوگ اول تو سیاسی نہیں.... دوم اگر سیاسی ہیں بھی تو ووٹ ڈالنے کا شوق رکھتے ہیں.... البتہ ضمیر کی بات یہ بھی کرتے ہیں... خیرمیں آپ کی تشریف آوری پہ اہل محفل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں... اگر وہ قبول کریں تو
شکریہ مجھے خوشی ہوئ.
 
راؤ دانش

محفلین
ابھی پہچان باقی ہے ۔۔۔اور ووٹ کے اتنے خلاف کیوں ہیں ۔۔کوئی اہل نہیں ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے ۔۔
میں ووٹ دینے کیخلاف نہیں ہوں. بس نا اہل ووٹرز کیخلاف ہوں جس کو یہ سسٹم با شعور اور اہل افراد کے برابر لا کھڑا کرتا ہے اسلیے اس سسٹم کا حصہ بننا خود کو اس جرم کا ساتھ دینا کے مترادف سمجھتا ہوں.
خوش آمدید دانش صاحب!

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ سیاست سے لگاؤ کس طرح کا ہے:
علمی ہے؟ (سیاسیات پر مطالعے کا شوق ہے)۔
عملی ہے؟ (کسی سیاسی جماعت کے رکن ہیں)۔
سمعی و بصری ہے؟ (سیاست پر ٹی وی ٹاک شوز اور مذاکرے دیکھتے ہیں)
"سوشیلائی" ہے؟ (سوشل میڈیا پر ہیں؟ ویسے تو آج کل یہی ٹرینڈ سب سے زیادہ بک رہا ہے۔ آپ سے التماس ہے کہ 'بک' کی بے کے نیچے زیر پڑھی جائے، بصورتِ دیگر آپ کا ذوق ہے)۔ :)
سوشل میڈیا وقت کا ضیاع ہے میں بیس سال کا طالب علم ہوں جو کہ عملی طور پر بھی سیاست کا حصہ ہے اور نظریاتی طور پر اس کی جڑیں بہت گہری ہیں.
 
محمد وارث

لائبریرین
میں ووٹ دینے کیخلاف نہیں ہوں. بس نا اہل ووٹرز کیخلاف ہوں جس کو یہ سسٹم با شعور اور اہل افراد کے برابر لا کھڑا کرتا ہے اسلیے اس سسٹم کا حصہ بننا خود کو اس جرم کا ساتھ دینا کے مترادف سمجھتا ہوں.
دوسروں کو کسی بھی لحاظ سے اپنے سے کم تر سمجھنا یا خود کو دوسروں سے کسی بھی لحاظ سے بہتر سمجھنا بذاتِ خود ایک 'اخلاقی جرم' ہے!
 
راؤ دانش

محفلین
بلکل ایسا ہی ہے لیکن یہ بات تب فٹ ہوتی ہے جب کسی کی ذات کو پرسنلی پوائنٹ آؤٹ کیا جائے.
سسٹم پر تجزیہ کرنا اچھی بات ہے.
 
Top