تعارف ابھی کم سن ہوں ناداں ہوں

محمد ابصار

محفلین
کچھ خیالات کھو گئے ہیں، جنہیں تلاش کرتے کرتے یہاں آ پہنچا ہوں۔ سوز، رنج، درد، الم، یاس، فراق، حادثہ، زلف، قید، گناہ، ندامت، زندگی اور محبت۔۔۔ جِسے ملے اطلاع کرے۔ یہ سبھی کھو گئے مجھ سے۔ جنہیں کانٹوں پر چلتے زندگی میں اکٹھا کیا تھا۔ اُمید ہے اِن میں سے کچھ بھی نہیں ملے گا اور باقی زندگی مزید واقعات کی نذر ہو جائے گی۔ میں نیا نیا شاعر بھی ہوں۔ ایک شعر پیش کرتا ہوں:
میں ہی خاموش ہوں عرصہ ہوا گویائی کو
تیرے عالم پہ یہ سکتہ نہیں دیکھا جاتا
(محمد ابصار)
 
کچھ خیالات کھو گئے ہیں، جنہیں تلاش کرتے کرتے یہاں آ پہنچا ہوں۔ سوز، رنج، درد، الم، یاس، فراق، حادثہ، زلف، قید، گناہ، ندامت، زندگی اور محبت۔۔۔ جِسے ملے اطلاع کرے۔
خوش آمدید محمد ابصار جی
آپ کی محفل میں شمولیت ہمارے لیے باعث فخر ہے
لوگوں کو گمشدہ بچوں کا اعلان کرتے تو سنا ہے خیالات کا اعلان پہلی دفعہ نظر سے گزرا ہے ویسے یہاں آپ کو ایسے اور بھی بہت سے لوگ ملیں گے جو آپ کی طرح اپنے خیالات کی تلاش میں نکلے تھے پھر یہی کے ہو کر رہ گے
 
ابھی

میں نیا نیا شاعر بھی ہوں۔

اور

سوز، رنج، درد، الم، یاس، فراق، حادثہ، زلف، قید، گناہ، ندامت، زندگی اور محبت۔۔۔ جِسے ملے اطلاع کرے۔ یہ سبھی کھو گئے مجھ سے۔

یہی کچھ تو شاعر کی متاع ہے۔ یہی کھو گئے تو شاعری کا کیا بنے گا۔
 

اکمل زیدی

محفلین
سب سے پہلے تو خوش آمدید

میں نیا نیا شاعر بھی ہوں
یہ شاعری ہے بھائی صاحب ڈاکٹری نہیں ...شاعر نیا نیا نہیں ہوتا ...ہان اظہار نیا نیا کرنا شروع کرتا ہے ...

ایسے اور بھی بہت سے لوگ ملیں گے جو آپ کی طرح اپنے خیالات کی تلاش میں نکلے تھے پھر یہی کے ہو کر رہ گے
اور ایسے بھی ملینگے جو آپ پر اپنے خیالات تھوپینگے ...اگر آپ متفق ہوئے تو ٹھیک ورنہ آپ ٹھیک نہیں ہیں ...کیوں محترمہ ..صحیح کہا نہ میں نے ... :)

یہی کچھ تو شاعر کی متاع ہے۔ یہی کھو گئے تو شاعری کا کیا بنے گا۔
کیا پتا اسی کے ہجر میں شاعری شروع کی ہو ..:)
 
اور ایسے بھی ملینگے جو آپ پر اپنے خیالات تھوپینگے ...اگر آپ متفق ہوئے تو ٹھیک ورنہ آپ ٹھیک نہیں ہیں ...کیوں محترمہ ..صحیح کہا نہ میں نے ...
چھوڑیں جناب اختلاف رائے کا حق تو سب کو حاصل ہے اور تنقید برائے تنقید کا نشانہ بھی وہی بنتے ہیں جب کوئی دوسرا اپنے خیالات کو آپ پر تھوپنے میں ناکام رہتا ہے
 

شزہ مغل

محفلین
خوش آمدید برادرِ محترم
کچھ خیالات کھو گئے ہیں، جنہیں تلاش کرتے کرتے یہاں آ پہنچا ہوں۔ سوز، رنج، درد، الم، یاس، فراق، حادثہ، زلف، قید، گناہ، ندامت، زندگی اور محبت۔۔۔ جِسے ملے اطلاع کرے۔ یہ سبھی کھو گئے مجھ سے۔ جنہیں کانٹوں پر چلتے زندگی میں اکٹھا کیا تھا۔
کچھ بھی نہیں کھویا آپ نے۔ بس ان سب نے اپنی جگہ بدلی ہے۔ پہلے یہ سب حالات میں تھے اور اب آپ کی روح میں جذب ہو گئے ہیں۔ ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو محفل میں آتے رہیئے۔
میں نے بھی خود سے ملاقات کی یہاں آ کر
 
آخری تدوین:

شزہ مغل

محفلین
محمد تابش صدیقی صاحب کچھ اور مل جائے گا۔
برادر آپ کی اس بات سے مجھے ایک محاورہ یاد آیا۔
"اللہ شکر خور کو شکر دیتا ہے۔"
فکر مت کیجیئے آپ کو بھی شکر ملے گی بس اتنا یاد رہے کہ یہ شکر جتنی بانٹی جائے اتنی بڑھتی ہے۔
بانٹنے کے لیے تیار ہو جائیے
 
آخری تدوین:
Top