تاسف اب انہیں ڈھونڈ چراغِ رخِ زیبا لیکر! --- انتقالِ سید نصیر الدین نصیر

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف نظامی

لائبریرین
آج بروز جمعۃ المبارک ، سید نصیر الدین نصیر انتقال فرما گئے ہیں۔
ان کی نمازِ جنازہ بروز ہفتہ گولڑہ شریف میں ادا کی جائے گی۔

اک قیامت ڈھائے گا دنیا سے اٹھ جانا میرا
یاد کرکے روئیں گے یارانِ مے خانہ مجھے


خاک سے ہو کے ، میرا خاک میں‌ جانا مر کر
اپنے ہی گھر میں‌ ہو جیسے میرا مہماں‌ ہونا

جب لحد میں مجھے رکھیں تو خدارا تم (ص) بھی
جلوہ فرما بہ سرِ گورِ غریباں ہونا
(نصیر)
golra-sharif_lpic-1302.jpg


naseer.png

سخنِ سید نصیر الدین نصیر​

عکسِ سید نصیر الدین نصیر​

جنازہِ سید نصیر الدین نصیر --- تصاویر​
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

بہت افسوس ہوا سید صاحب کے انتقال کے بارے میں سن کر، بزرگوں کی نشانی ایک اور شخص دنیا سے اٹھ گیا۔ سید صاحب ایک نابغہ روزگار اور علمی و ادبی شخصیت تھے، فارسی، اردو شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ آپ صوفیِ با صفا بھی تھے، اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند کریں، آمین!
 

الف نظامی

لائبریرین
سید نصیر الدین نصیر ایک ممتاز ترین روحانی خانوادے کے چشم و چراغ ہیں۔ ان کی قلندری اور درویشی میں‌کسے شبہ ہو سکتا ہے۔ ان کی فارسی رباعیات کا مطالعہ کریں تو عالم ہی دوسرا نظر آتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کے قلب میں‌مرزا عبد القادر بیدل عظیم آبادی رحمۃ‌ اللہ علیہ کی آواز گونج رہی ہے اور ان کے لہجے میں بیدل رحمۃ‌ اللہ علیہ ہی بول رہے ہیں۔
از سید رئیس امروہوی مرحوم
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی پیر نصیر الدین شاہ نصیر کی رحلت پر تعزیت

ملک کی معروف علمی و روحانی اور ادبی شخصیت حضرت صاحبزادہ پیر سید نصیر الدین نصیر شاہ گولڑوی 13 فروری 2009ء بروز جمعۃ المبارک کو دوپہر دو بجے اسلام آباد گولڑہ شریف میں قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّ۔ا إِلَيْهِ رَاجِعُونَO

ان کی ناگہانی وفات پر تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گہر ے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پیر صاحب کے وصال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک اور تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے تمام فورمز نے بھی پیر صاحب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر صاحب وطن عزیز کے معروف روحانی خانوادہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین تھے اور ان کا شمار ملک کے چوٹی کے شعراء میں ہوتا تھا۔ وہ ایک صاحب علم اور محقق تھے۔ انہوں نے بہت سے موضوعات پر قلم اٹھایا اور شاندار علمی ورثہ مرتب کیا۔ ان کی 40 سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں۔ وہ بیک وقت فارسی، اردو، عربی اور پنجابی میں شعر کہتے تھے۔ ان کے متعدد شعری مجموعے اہل ذوق سے تحسین حاصل کر چکے ہیں۔ وہ خانقاہی نظام کو روائتی تصوف کی بجائے ایک فعال علمی اور تربیتی کردار کا حامل دیکھنے کے متمنی تھے۔ وہ امریکہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے دعوتی اور تبلیغی دورے بھی کرتے تھے اور ملک و بیرون ملک ایک وسیع حلقہ ارادت رکھتے تھے۔
 

پاکستانی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
جمعہ نماز کے بعد جیو پر ان کی رحلت کی خبر سنی، اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے ۔۔۔ آمین
 

مغزل

محفلین
اک سدا آئی

’’ پلٹ آ، دلِ مطمعن !
اور آپ کا وصال ہوا ‘‘

کل صبح ہی ہمیں ایک نامہ آیا تھا 10 بجے کے قریب کہ حضرت جارہے ہیں مل ، لو !
افسوس مہلت ہی نہ تھی ۔

’’ سلام قول من رب الرحیم ‘‘
 

الف نظامی

لائبریرین
آج آپ کے جنازہ میں شرکت کی۔
تاحدِ نظر خلقِ خدا کا انبوہِ کثیر ، اللہ اللہ جنازہِ نصیر!
نصیر ! اشک تو پلکوں پہ سب نے دیکھ لیے
گزر رہی ہے جو دل پر ، وہ کوئی کیا جانے​
 

الف نظامی

لائبریرین
up114.gif


سید نصیرالدین نصیر کا وصال عظیم سانحہ ہے،تارکین وطن
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…آستانہ عالیہ آف گولڑہ شریف کے سجادہ نشین ممتازروحانی پیشوا، پیرطریقت صاحبزادہ سید نصیرالدین نصیر کے اچانک وصال کی خبر دنیا بھر یورپی ممالک کی طرح فرانس میں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ سنی گئی۔ پیرصاحب گولڑہ شریف اور ان کے سجادہ نشین پیرنصیرالدین کے عقدمندوں کو اس خبر نے آب دیدہ اور افسردہ کردیا۔یورپ بھر کے ممالک میں مقیم ان کے عقیدت مندوں اورفرانس سے الحاج چوہدری ارشد مارتھ چوہدری منیر اعظم مارتھ ، راجہ علی اصغر ، چوہدری محمد اکرم وسن ،قاری فاروق احمد فاروقی نے ان کی اچانک وفات کو بالعموم عالم اسلام اور بالخصوص ایشیاسمیت مملکت پاکستان ایک عظیم مذہبی مفکرداعی اسلام اور سچے عاشق رسولﷺسے محروم ہو گیا اور باطل قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرحق اور سچ بات کہناآپ کی زندگی کا مشن رہا ہے یہی وجہ تھی کہ وہ تمام مکتبہ فکرمیں یکساں طور پر عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ۔وہ صرف سجادہ نشین ہی نہیں بلکہ وہ ایک نامورعالم دین ،شعلہ بیان خطیب ممتاز روحانی پیشواہونے کے علاوہ تحقیقی،تصنیفی اور دینی علوم پر مکمل عبور رکھتے تھے ۔فرانس میں مقیم عقیدت مندوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ نصب عطا فرمائے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top