فراز اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہم

فر حان

محفلین
اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہم
یہ بھی بہت ہے،تجھ کو اگر بھول جائیں ہم

صحرائے زندگی میں کوئی دوسرا نہ تھا
سنتے رہے ہیں آپ ہی اپنی صدائیں ہم

اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیب
اتنا نہ یاد آ کہ تجھے بھول جائیں ہم

تو اتنی دل زدہ تو نہ تھی اے شب ِ فراق
آ تیرے راستے میں ستارے لٹائیں ہم

وہ لوگ اب کہاں ہیں جو کہتے تھے کل فراز
ہے ہے خدا نہ کردہ تجھے بھی رلائیں ہم​
احمد فراز
 

فر حان

محفلین
کٹھن ہے راہگذر تھوڑی دور ساتھ چلو

کٹھن ہے راہگذر تھوڑی دور ساتھ چلو
بہت کڑا ہے سفر، تھوڑی دور ساتھ چلو

تمام عمر کہاں کوئی ساتھ دیتا ہے
یہ جانتا ہوں مگر تھوڑی دور ساتھ چلو

نشے میں چور ہوں میں بھی تمہیں بھی ہوش نہیں
بڑا مزا ہو اگر تھوڑی دور ساتھ چلو

یہ ایک شب کی ملاقات بھی غنیمت ہے
کسے ہے کل کی خبر تھوڑی دور ساتھ چلو

ابھی تو جاگ رہے ہیں چراغ راہوں کے
ابھی ہے دور سحر تھوڑی دور ساتھ چلو

طواف منزل ِ جاناں ہمیں بھی کرنا ہے
فراز تم بھی اگر تھوڑی دور ساتھ چلو​
احمد فراز
 

فر حان

محفلین
کیا ایسے کم سُخن سے کوئی گفتگو کرے

کیا ایسے کم سُخن سے کوئی گفتگو کرے
جو مستقل سکوت سے دل کو لہو کرے

اب تو ہمیں بھی ترکِ مراسم کا دُکھ نہیں
پر دل یہ چاہتا ہے کہ آغاز تو کرے

تیرے بغیر بھی تو غنیمت ہے زندگی
خود کو گنوا کے کون تیرے جستجو کرے

اب تو یہ آرزو ہے کہ وہ زخم کھائیے
تا زندگی یہ دل نہ کوئی آرزو کرے

تجھ کو بھُلا کے دل ہے وہ شرمندہ ء نظر
اب کوئی حادثہ ہی ترے روبرو کرے

چپ چاپ اپنی آگ میں جلتے رہو فراز
دنیا تو عرض ِ حال سے بے آبرو کرے​
احمد فراز
 

فر حان

محفلین
راتیں ہیں اداس دن کڑے ہیں

راتیں ہیں اداس دن کڑے ہیں
اے دل ترے حوصلے بڑے ہیں

اے یاد ِ حبیب ساتھ دینا
کچھ مرحلے سخت آ پڑے ہیں

رُکنا ہو اگر تو سَو بہانے
جانا ہو تو راستے بڑے ہیں

اب کیسے بتائیں وجہ ء گریہ
جب آپ بھی ساتھ رو پڑے ہیں

اب جانے کہاں نصیب لے جائے
گھر سے تو فراز چل پڑے ہیں​
احمد فراز
 

فاتح

لائبریرین
فرحان! آپ کا انتخاب انتہائی عمدہ ہے۔
ایک مشورہ ہے کہ آپ ہر غزل کا ایک علاحدہ دھاگہ کھول لیا کریں پہلے مصرع اور شاعر کے نام کے ساتھ۔ یوں تلاش میں سہولت رہتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
فاتح، میرے خیال میں یہی ٹھیک ہے کم از کم لائبریری کے نکتۂ نظر سے۔ اس طرح ایک ہی شاعر کی تخلیقات جمع ہوتی رہیں گی۔ بلکہ اس سے یہ آئڈیا آیا کہ منتظمیں کو کبھی فرصت ہو تو اس طرح عنوانات مقرر کر کے ساری پوسٹس منتقل کر دیں۔ احمد فراز کا ایک تانا بانا، پروین شاکر کا ایک، فاخرہ بتول، مجید امجد، سب کا ایک ایک سلسلہ۔ اور ان کا کلام ایک جگہ جمع ہوتا رہے۔
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہم
یہ بھی بہت ہے ،تجھ کو اگر بھول جائیں ہم

صحرائے زندگی میں کوئی دوسرا نہ تھا
سنتے رہے ہیں آپ ہی اپنی صدائیں ہم

اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیب
اتنا نہ یاد آ کہ تجھے بھول جائیں ہم

تو اتنی دل زدہ تو نہ تھی اے شبِ فراق
آ تیرے راستے میں ستارے لٹائیں ہم

وہ لوگ اب کہاں ہیں جو کہتے تھے کل فراز
ہے ہے خدا نہ کردہ تجھے بھی رلائیں ہم
(احمد فراز)
 
کچھ غزلیں شاعر کا اثاثہ ہوتی ہیں
اور یہ غزل فراز کی انہی غزلوں میں سے ایک ہے
اور اس کو عذرا ریاض نے بہت خوبی سے گایا بھی ہے
شاید آپ نے بھی سنی ہو
شریک محفل کرنے کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
 

غ۔ن۔غ

محفلین
کچھ غزلیں شاعر کا اثاثہ ہوتی ہیں
اور یہ غزل فراز کی انہی غزلوں میں سے ایک ہے
اور اس کو عذرا ریاض نے بہت خوبی سے گایا بھی ہے
شاید آپ نے بھی سنی ہو
شریک محفل کرنے کا شکریہ
شاد و آباد رہیں


آداب جناب سید شہزاد ناصر صاحب:)
پسندیدگی کے لیے ممنون ہوں بہت
مجھے خوشی ہے کہ اس بہانے پہلی بار آپ سے شرفِ گفتگو حاصل ہو رہا ہے
آپ نے بالکل بجا فرمایا واقعی کچھ غزلیں شاعر کا اثاثہ ہوتی ہیں اور یہ غزل بھی احمد فراز کے اسی انمول اور بیش بہا اثاثے میں سے ایک ہے
جی جناب میں نے عذراریاض کی آواز میں بےشمار بار یہ غزل سنی ہے اور ہر بار بہت لطف اٹھایا
دو ہی تو شوق ہیں جو کسی بھی حال میں ساتھ نبھانے میں ہمیشہ ثابت قدم رہے
ایک اچھی شاعری اور دوسرے اچھی موسیقی
اور احمد فراز کی تخلیق کردہ ،عذرا ریاض کی گائی ہوئی اس غزل میں یہ دونوں کمال یکجا ہیں:)
 
آداب جناب سید شہزاد ناصر صاحب:)
پسندیدگی کے لیے ممنون ہوں بہت
مجھے خوشی ہے کہ اس بہانے پہلی بار آپ سے شرفِ گفتگو حاصل ہو رہا ہے
آپ نے بالکل بجا فرمایا واقعی کچھ غزلیں شاعر کا اثاثہ ہوتی ہیں اور یہ غزل بھی احمد فراز کے اسی انمول اور بیش بہا اثاثے میں سے ایک ہے
جی جناب میں نے عذراریاض کی آواز میں بےشمار بار یہ غزل سنی ہے اور ہر بار بہت لطف اٹھایا
دو ہی تو شوق ہیں جو کسی بھی حال میں ساتھ نبھانے میں ہمیشہ ثابت قدم رہے
ایک اچھی شاعری اور دوسرے اچھی موسیقی
اور احمد فراز کی تخلیق کردہ ،عذرا ریاض کی گائی ہوئی اس غزل میں یہ دونوں کمال یکجا ہیں:)
شاد و آباد رہیں :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلاشبہ بہت خوبصورت غزل
لگتا ہے آج آپ فراز کو پڑھ رہی ہیں اور مغل بھائی سے بھی کہیں نا کہ کوئی پسندیدہ کلام میں شئیرنگ کریں آ کے۔
اب تو یاد بھی نہیں کہ آخری بار انہوں نے کب شئیرنگ کی تھی اس زمرے میں:)
 
کچھ غزلیں شاعر کا اثاثہ ہوتی ہیں
اور یہ غزل فراز کی انہی غزلوں میں سے ایک ہے
اور اس کو عذرا ریاض نے بہت خوبی سے گایا بھی ہے
شاید آپ نے بھی سنی ہو
شریک محفل کرنے کا شکریہ
شاد و آباد رہیں

چاچو لنک ہو تو پلیز شیر
 
Top