ناصر کاظمی اب اُن سے اور تقاضائے بادہ کیا کرتا

نیرنگ خیال

لائبریرین
اب اُن سے اور تقاضائے بادہ کیا کرتا
جو مل گیا ہے میں اُس سے زیادہ کیا کرتا

بھلا ہوا کہ ترے راستے کی خاک ہوا
میں یہ طویل سفر پا پیادہ کیا کرتا

مسافروں کی تو خیر اپنی اپنی منزل تھی
تری گلی کو نہ جاتا تو جادہ کیا کرتا

تجھے تو گھیرے ہی رہتے ہیں رنگ رنگ کے لوگ
ترے حضور مرا حرفِ سادہ کیا کرتا

بس ایک چہرہ کتابی نظر میں ہے ناصر
کسی کتاب سے میں استفادہ کیا کرتا​
 

غدیر زھرا

لائبریرین
اب اُن سے اور تقاضائے بادہ کیا کرتا
جو مل گیا ہے میں اُس سے زیادہ کیا کرتا

بھلا ہوا کہ ترے راستے کی خاک ہوا
میں یہ طویل سفر پا پیادہ کیا کرتا

کیا کہنے---
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہ
بہت خوب انتخاب
تجھے تو گھیرے ہی رہتے ہیں رنگ رنگ کے لوگ
ترے حضور مرا حرفِ سادہ کیا کرتا
 

طارق شاہ

محفلین
مسافروں کی تو خیر اپنی اپنی منزل تھی
تِری گلی کو نہ جاتا تو جادہ کیا کرتا

بس ایک چہرہ کتابی نظر میں ہے ناصر
کسی کتاب سے میں اِستِفادہ کیا کرتا

کیا ہی اچھی غزل ہے صاحب!

بہت خوب اور پر لطف غزل شیئر کرنے پر بہت سی داد اور تشکّر قبول کریں
بہت خوش رہیں :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مسافروں کی تو خیر اپنی اپنی منزل تھی
تِری گلی کو نہ جاتا تو جادہ کیا کرتا

بس ایک چہرہ کتابی نظر میں ہے ناصر
کسی کتاب سے میں اِستِفادہ کیا کرتا
کیا ہی اچھی غزل ہے صاحب!

بہت خوب اور پر لطف غزل شیئر کرنے پر بہت سی داد اور تشکّر قبول کریں
بہت خوش رہیں :)
انتخاب کو سراہنے پر ازحد شکریہ شاہ صاحب۔۔۔۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آفرین، کیا ہی غزل ہے۔ یوں تو ہم گوگل کر کے پڑھ چکے تھے مکمل لیکن پھر پڑھلی تو اور مزہ آ گیا۔ تو یہاں سے آگ چلمن تک آئی تھی! :)
جی اس دن ایک شعر کیفیت نامہ کی زینت بنایا تھا۔۔۔ تو سوچا کہ مکمل بھی نذر محفلین کر ہی دو۔۔۔ بہت شکریہ مہدی بھائی :)
 
Top