اب ایموجیز آپ کی زندگی بچائیں گے؟

505186_7960789_updates.JPG

شرارتی چلبلاتے ایموجیز اب آپ کی زندگی بھی بچائیں گے، ایموجیز زلزلے کی صورتحال میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔سائنسدانوں کا بین الاقوامی گروپ ایموجیز کے بارے میں نئی لاجک لے آیا۔محققین کا کہنا ہے کہ ایموجی کے استعمال سے ذہنی طور پر معلومات کو سمجھنے میں کم وقت لگتا ہے، زلزلے جیسی صورتحال میں جہاں ایک ایک سیکنڈ اہم ہو وہاں ایک ایموجی سے فرق پڑ سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے یونی کوڈ سیٹ میں زلزلے کے ایموجی شامل کیے جانے پر زور دینا شروع کریا ہے۔اس مہم میں زلزلے کی مناسبت سے ایک مناسب ڈیزائن کی تلاش ہے تاکہ اسے یونی کوڈ میں جمع کیا جاسکے۔
ربط
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے میرا خیال ہے کہ زلزلے کے لئے یونیکوڈ میں شامل کی جانے والی ایموجی ساکن ہو گی۔ اور ایسی ہوگی کہ ایک نظر میں انداز ہ ہو جائے۔
 
505186_7960789_updates.JPG

شرارتی چلبلاتے ایموجیز اب آپ کی زندگی بھی بچائیں گے، ایموجیز زلزلے کی صورتحال میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔سائنسدانوں کا بین الاقوامی گروپ ایموجیز کے بارے میں نئی لاجک لے آیا۔محققین کا کہنا ہے کہ ایموجی کے استعمال سے ذہنی طور پر معلومات کو سمجھنے میں کم وقت لگتا ہے، زلزلے جیسی صورتحال میں جہاں ایک ایک سیکنڈ اہم ہو وہاں ایک ایموجی سے فرق پڑ سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے یونی کوڈ سیٹ میں زلزلے کے ایموجی شامل کیے جانے پر زور دینا شروع کریا ہے۔اس مہم میں زلزلے کی مناسبت سے ایک مناسب ڈیزائن کی تلاش ہے تاکہ اسے یونی کوڈ میں جمع کیا جاسکے۔
ربط
ایسی تحقیقات سمجھ سے بالاتر ہیں بالخصوص جن لوگوں پر یہ کی جاتی ہیں ان کا نجانے کس خطے سے تعلق ہو۔ پاکستان میں تو بے شمار لوگوں کو موبائل فون جیسی ٹیکنالوجی کا درست استعمال نہیں معلوم یہ ایموجیز اب زندگی بچانے آئیں گے یا بچائیں گے بہت حیران کن ہے۔
میں نے 10سال بیسک میڈیکل ، فائر اور ریسکیو پڑھایا ہے ۔ ہمارے ہاں لوگوں کا علم اتنا سطحی ہے کہ 99 فیصد لوگوں کو یہ نہیں معلوم کہ بے ہوش مریض کو پانی پلانا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے اور کمر میں چوٹ لگے (ایسی چوٹ جو حرام مغز تک پہنچ چکی ہو) کو بلا ضرورت ہلانا جلانا اسے عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کرسکتا ہے یا پھر مائع جات کی آگ کو پانی سے بجھانا اسے خطرناک حد تک بڑھانے کے مترادف ہے وغیرہ وغیرہ۔ میرے خیال میں یہ مخصوص خطے کی مخصوص ریسرچ ہوگی اس کا انطباق ساری دنیا پر نہیں کیا جاسکتا۔
 
واہ۔ کیا تحقیق ہے۔
بھیا دیکھ لیں آپ ، ہماری اور عمران بھیا کے درمیان جو ایموجی کی جنگ ہوتی ہے اس سے متاثر ہو کر ماہرین نے مزید ایموجی کی تخلیق کے لیے تحقیق شروع کردی ہے تاکہ ہم دونوں کھول کر اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں ۔
 
عرفان سعید

محفلین

تحقیق کے نتائج بالکل درست ہیں۔ آپ تینوں کی باہمی جنگ میں باقی محفلین کی زندگیاں بچی ہوئی ہیں۔
 
عرفان سعید

محفلین
سید عمران بھیا اور ہم یہ تیسرا کون آگیا ہمارے بیچ ۔
آپ ، ہماری اور عمران بھیا کے درمیان جو ایموجی کی جنگ ہوتی ہے
آپ کا ہی قولے زریں ہے۔
میرا رجحان آجکل فقہ عدنانیہ کی طرف ہے
 
سید عمران

محفلین
Top