ش زاد
محفلین
آپ سب احباب پر سلامتی ہو
تعریف اللہ کی جس نے خلق کیا ہر چیز کو...........!
نا چیز کو شہزاد عنایت کہتے ہیں حلقہء اربابِ قلم و ذوق ش زاد کے تخلُص سے جانتے اور پکارتے ہیں
آباء و اجداد کا تعلق پاکستان میں اسلامآباد سےتقسیم سے پہلے آگرا سےاور اس سے پہلے عرب سے تھا- عرصہ چھ ماہ سے کراچی میں سکونت پزیر ہوں۔
ابتدائی تعلیم آٹھویں جماعت تک کراچی سے انٹرمیڈیٹ راولپنڈی بورڈ سے اور ماسٹر (اردو ادب) پنجاب یونیورسٹی سے کیا عرصہ 10 سال سے تجارت کے شعبہ سے وابستہ ہوں.
دو ہی شوق ہیں "" کتابیں پڑھنا اور کتابیں جمع کرنا""
شعر کب سے کہہ رہا ہوں یہ تو یاد نہیں پہلا شعر ضرور یاد ہے
کبوتر ہم بھی بن نہ پائے لوگو
زمانہ بھی مزاروں سا نہیں تھا
(ش زاد)
افسانے اور انشائیہ بھی لکھتا ہوں
فن پارہ کے نام سے ایک ٹرسٹ کا بانی و منتظمِ اعلٰی ہوں
غزل کے ایک انتخاب پر کام کر رہا ہوں
مری بیاض پڑھو جاننا ہے مجھ کو اگر
کہ میرے شعر میری ذات کا حوالہ ہیں
(ش زاد)
آپ کا اپنا...................!