اب روز ایک آپریشن کرنا پڑے گا؟؟؟؟

اظہرالحق

محفلین
پچھلے تین دنوں میں چار خود کُش حملے ۔ ۔ پچاس سے زیادہ "شہادتیں" ۔ ۔ ۔ کیا ہمارے "ذھین اور فطین" حاکموں نے جلتی پر تیل نہیں پھینکا لال مسجد آپریشن کر کے؟؟
 

ثناءاللہ

محفلین
اللہ ان حاکموں اور ان خود کش حملہ آوروں کو ہدایت نصیب فرمائے۔ آمین
جس طرح سے اب نفرت پھیل چکی ہے اسی طرح اور اس سے دگنی محبت پھیلانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی حدیث مبارکہ ہے کہ
مومن مومن کا بھائی ہے
آج ہمیں وہ رشتہ اخوت و محبت دینا ہو گا۔ جو حضور صلی اللہ علیہ آلہ و سلم نے ہمیں دیا ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
مشرفے کو کیا پڑی کہ فکر مند ہو؟ لال مسجد میں بھی بھائیوں کے ہاتھوں بھائیوں کا مروایا...یہاں بھی یہی ہو رہا ہے. بس ایک فائدہ ہے یہاں....جنرل وحید کے زبانی تعداد پوری سننے کو مل جاتی ہے. انکی یہ عنایت کیا کم ہے.
 

پاکستانی

محفلین
بالکل، سرحدوں کو خالی کر کے فوج کو پاکستانی انتہا پسندوں کے قتل عام پر لگا دیا جائے۔

سمجھ نہیں آتی حکومت اور خود کش حملہ آوروں کی اس جنگ کے بیچ عام پاکستانی کہاں جائے۔
 
Top