اب کس کو آنا ہے 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اللہ کا کرم ہے پاکستانی بھائي ۔ میں آج کل Moveable type کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ اس پر ایک انگریزی بلاگ بناوں ۔ پر اس کی سمجھ نہیں آ رہی کہ کیسے اپنی ڈومین پر انسٹال کرواؤں ۔
 

پاکستانی

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
اللہ کا کرم ہے پاکستانی بھائي ۔ میں آج کل Moveable type کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ اس پر ایک انگریزی بلاگ بناوں ۔ پر اس کی سمجھ نہیں آ رہی کہ کیسے اپنی ڈومین پر انسٹال کرواؤں ۔


اچھی بات ہے، اس کے لئے آپ نبیل یا زکریا بھائی کی خدمات حاصل کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
Shaista نے کہا:
قیصرانی فن لینڈ کہاں پر ہے ، کچھ معلومات دیں گے، ہماری طرف تو موسم بہت اچھا ہے ۔ اپ شاید باتوں میں اندازا لگانا تو بھول گئے کہ اب کس کو آنا تھا، اس لیے میں ہی آگئی ہوں ، اب کافی رجسٹرڈ یوزر آن لائن تو ہیں لیکن پتا نہیں کون آتا ہے ، شاید اپ ہی دوبارہ
براعظم بحر منجمد شمالی سے نیچے، روس اور سوئیڈن کے درمیان، استونیا اور جرمنی اور بحر ایڈریاٹک سے اوپر کی طرف

واقعی میں یہ اندازہ لگانا بھول گیا تھا کہ اب کسے آنا ہے :(

ابھی پھر شائستہ صاحبہ ہی کو دعوت ہے
 

حجاب

محفلین
جی میں‌ منگل کو آئی تھی پھر بدھ کو 5 منٹ کے لئے اُس کے بعد آج :(

اب قیصرانی یا پاکستانی
 

شمشاد

لائبریرین
کہاں کی برف باری اور کہاں کے پنکھے، ادھر تو ابھی رات کو بھی اے سی چلا کے سونا پڑتا ہے۔

اب پاکستانی بھائی کی باری ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ حجاب صاحبہ

محمد شمیل قریشی نے کہا:
قیصرانی بھائی : کیا آج کل زکریہ بھائی آتے ہیں یہاں ؟

سوری شمیل بھیا، ابھی نظر پڑی :(۔ آج کل زکریا بھائی بزی ہیں اور زیادہ تر خفیہ رہ کر محفل کی نگرانی جاری رکھتے ہیں‌ :D
 

پاکستانی

محفلین
حجاب تو نہیں جناب پاکستانی حاضر ہے

جاوید اختر کا لکھا ہوا اور نصرت فتح علی خان مرحوم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا وڈیو گیت ‘میں اور میری آوارگی‘ اگر کسی کے پاس ہو یا کوئی لنک

جی آپ آئیے اور بتائیے
 

شائستہ

محفلین
قیصرانی صاحب(اپ نے صاحبہ لکھا ہے تو اب مجھے بھی لکھنا ہی پڑے گا نا)، آپ کا ادھورا سفر نامہ پڑھا ، ویسے تو اچھا لکھتے ہیں آپ لیکن سفر نامہ ، ،،،، کچھ سوالات میں نے لائبریری کے بارے میں‌پوچھنے ہیں ۔ اس کے لیے کس فورم کا استعمال کیا جائے
 

نوید ملک

محفلین
تمام دوستوں کو نوید ملک کا سلام ، میں نیا ہوں ابھی تو جیسے اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارنا ہوتا ہے ، ویسے ہی اپنا حال ہے ابھی تک تو ۔ حالانکہ اندھیرا نہیں ہے ۔ خیر انشاء اللہ جلد ہی رواں دواں ہو جاوں گا ، آپ لوگوں کی گائیڈنس سے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس کے لیے معذرت جناب کہ میں اپنی ڈائریوں سے نقل کر کے لکھ تو سکتا ہوں، ویڈیو نہیں دیکھا سکتا۔ :cry:

شاید کوئی اور رکن آپ کی مدد کر دے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top