اب کے ہم بچھڑ ے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں

السلام علیکم ،
بہت دنوں سے کچھ ساتھی احباب محفلین کی یاد بہت شدت سے آتی رہی ہے ، ان کی پر خلوص محبت و شفقت اور دل کو چھو لینے والی باتیں ان کی یادیں تازہ کرتی رہی ہیں۔اردو محفل فورم پر جابجا ان کی یادیں مہک مہک کر ان کی خوشبو کو تازہ کر دیتی ہیں۔مگر وہ سب محفلین تو بس ایک یاد بن کر رہے گئے ہیں،
یاز فرقان احمد راحیل فاروق اور ایسے ہی کئی دوستانہ طبیعت رکھنے والے محفلین اردو محفل فورم سے اچانک گئے کہ ان کی نہ ہی کوئی خیر کی اطلاع ملی اور نہ وہ خود لوٹے ۔اب ایسی بھی کیا ناراضگی اور غصہ۔چھوٹی موٹی باتیں اور اختلافات تو ہماری زندگی کا حصہ ہیں۔اگر ہم بنا کچھ کہہ لاتعلق ہو جائیں اور لاپتہ ہوجائیں تو یہ شاید دوستانہ تعلق کی شدید خلاف ورزی ہوگی ۔
اردو محفل فورم بلاشبہ ایک علمی اور ادبی گھرانے جیسی حیثیت رکھتا ہے۔یہاں باہمی ادب و احترام مثالی ہے۔یہاں موجود خواتین بلا خوف اور کسی ہچکچاہٹ کے اپنی ادبی اور علمی سرگرمیاں جاری رکھتی ہیں۔اردو محفل فورم سے وابستہ محفلین نئے آنے والے محفلین کو دل و جان سے خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی بھرپور علمی اور ادبی رہنمائی کرتے ہیں۔کبھی اگر کوئی محفلین ذاتی مسائل اور پریشانی میں مبتلا ہو تو اس کی بھی بہترین رہنمائی کرتے ہوئے اسے مفید مشوروں سے نوازا جاتا ہے اور اگر ممکن ہو توعملی مدد بھی کی جاتی ہے ۔ہمارے لیے بے شمار خوبیوں سے آراستہ یہ اردو محفل فورم بھی کسی نعمت سے کم نہیں ۔
بس آج دل نے چاہا کہ اپنے احساسات آپ سب محفلین سے بیان کریں ۔
 

سیما علی

لائبریرین
ان کی پر خلوص محبت و شفقت اور دل کو چھو لینے والی باتیں ان کی یادیں تازہ کرتی رہی ہیں۔اردو محفل فورم پر جابجا ان کی یادیں مہک مہک کر ان کی خوشبو کو تازہ کر دیتی ہیں۔مگر وہ سب محفلین تو بس ایک یاد بن کر رہے گئے ہیں،

وعلیکمُ السلام بھیا !!!!!!
بالکل درست کہا آپ نے بہت اچھا لگتا ہے جب بھی محفل میں پرُانی لڑیوں میں انکے خوبصورت جملے انکی یادیں تازہ کرتے ہیں !!جہاں ہو ٹھیک ہوں پر اپنی خیریت سے ضرور آگاہ کریں اور سچ کہا آپ نے یہ محفل ایک گھر کی مانند ہے اللّہ اس گھر کو سلامت رکھے آمین!!!!!!
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
عدنان! آپ نے بہت پیاری اور سچی باتیں کی ہیں۔ یہ تینوں محفلین محفل کی جان تھے۔ نجانے کیوں گئے۔ کیوں نہیں آتے؟ کچھ خبر نہیں۔
اللہ کرے کہ خیریت کے ساتھ لوٹ آئیں۔ آمین!
 

اکمل زیدی

محفلین
ابھی ایسے ہی لڑی گشت کرتے ہوئے یہ پڑھا واقعی۔۔ایسے لوگوں کے لیے ہی یہ جانِ محفل والا لقب نکلا ہے ان میں ہی شمار ہے مندرجہ بالا شخصیات کا ۔۔۔یہ پڑھتے ہوئے میرے ذہن میں ایک بات آرہی تھی سوچا اسی لڑی کے توسط سے وہ شیئر کر دوں ۔ ۔۔ یوں ہی خاندان میں دوستوں کی محفل میں ۔۔۔احباب میں ہم اکثر کسی بات پر برا مان جاتے ہیں اس میں کوئی بات نہیں زندگی کا حصہ ہے ۔۔جیسے اچھی سی بریانی کے لیے بہت ساری چیزیں ڈلتی ہیں مگر سب کھائی نہیں جاتیں کچھ سائیڈ پر رکھ دی جاتی ہیں پلیٹ میں مگر ایسا نہیں کہ اگلی مرتبہ آپ یہ کہہ دیں کہ اب یہ نہیں ڈالیے گا ایویں کھائی تو جاتی نہیں مگر وہ بھی ضروری ہیں کچھ ذائقہ بڑھانے کے لیے کچھ خوشبو کے لیے ۔۔تو صرف گوشت اور چاول سے بریانی نہیں بنتی ۔ایسے ہی رشتے ہوتے ہیں۔۔اب رہی بات محفل پر آنے یا یہاں سے جانے کی بات تو ہمارے ساتھ بھی ہوا مگر یہ نہیں کے ہم ایگو لیس ہیں ہماری ایگو تو ضرب المثل ہے اقرباء میں ۔۔۔مگر بہت تبدیلی آئی ہے اسی کا اظہار یہاں کیا کہ اگر کچھ لوگ آپ کی موجودگی پسند نہیں کرتے۔۔۔ یہ بھی نیچرل ہے ۔۔۔کمپیٹبلٹی ان کمپیٹیبلیتی لائف کا حصہ ہے ۔۔۔اور کچھ لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں آپ سے بات کرنا آپ کا آنا اُنہیں پسند ہے ۔۔۔تو اگر آپ کسی کی بات پر ناراض ہو کر وہاں سے رابطہ منقطع کردیتے ہیں تو اٹ مینز مطلب یہ کہ آپ نے اُن لوگوں کو زیادہ اہمیت دی جو آپ کو پسند نہیں کرتے بہ نسبت ان کے جو آپ کو پسند کرتے ہیں ۔۔کیوں کے آنا اور نہ آنا آپ کے اختیار میں تھا ہم نے کوشش کی یہاں بار بار آنے کی کچھ سُبکی سُبکی سی بھی محسوس ہوئی مگر کیوں کے ہم اُن کی وجہ سے آنا چاہ رہے تھے جو ہماری موجودگی کو اہمیت دیتے ہیں ہم کیوں پرواہ کریں اُن کی جنہیں ہماری پرواہ نہیں۔۔۔
 

سید عمران

محفلین
ہم کیوں پرواہ کریں اُن کی جنہیں ہماری پرواہ نہیں۔۔۔
سارے محفلین ان لاثانی و بے بدل الفاظ کو سونے کے پانی سے لکھوا کر فریم کروائیں ۔۔۔
پھر جلد از جلد یہ فریم ہمارے گھر روانہ فرمائیں۔۔۔
شکریہ!!!
 
آخری تدوین:
Top