اب ہے خوشی خوشی میں ، نہ غم ہے ملال میں (بہزاد لکھنوی)

نبیل

تکنیکی معاون
آج یوٹیوب پر ایک اور لاجواب آئٹم دریافت ہواہے جسے یہاں پیش کر رہا ہوں۔ استاد جمن کی گائیگی سننے کا بھی پہلی مرتبہ اتفاق ہوا ہے اور اس نے بھی دل کو چھو لیا ہے۔ اس غزل کے لکھنے والے شاعر کے بارے میں یہاں اور یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔



اب ہے خوشی خوشی میں، نہ غم ہے ملال میں
دنیا سے کھو گیا ہوں تمہارے خیال میں

مجھ کو نہ اپنا ہوش نہ دنیا کا ہوش ہے
بیٹھا ہوں مست ہوکے تمہارے خیال میں

تاروں سے پوچھ لو میری روداد زندگی
راتوں کو جاگتا ہوں تمہارے خیال میں

دنیا کو علم کیا ہے، زمانے کو کیا خبر
دنیا بھلا چکا ہوں تمہارے خیال میں

دنیا کھڑی ہے منتظر نغمۂ الم
بہزاد چپ کھڑے ہیں کسی کے خیال میں
 

خوشی

محفلین
بہت خوب نبیل جی یہاں سے پڑھ بھی لیا وہاں سے سن بھی لیا


یہ خوشی خوشی کی اتنی تکرار:noxxx:
 

فاتح

لائبریرین
واہ انتہائی خوبصورت غزل ہے اور استاد جمن نے گائی بھی خوب ہے۔
برادرم نبیل! استاد جمن کی گائیکی آپ یقیناً پہلے بھی سن چکے ہوں گے۔ مشہور زمانہ "یار ڈاڈھی عشق آتش لائی اے" استاد جمن ہی نے گایا ہے۔
آپ کے مراسلے کی وساطت سے یہ بھی علم ہو گیا کہ یو ٹیوب کھُل چکی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
برادرم فاتح، ابھی یوٹیوب پر ہی معلوم ہوا ہے کہ یار ڈاڈھی استاد جمن کا گیا ہوا ہے۔ اور یوٹیوب جرمنی میں بند ہوئی ہی نہیں تھی۔ :biggrin:
 

فاتح

لائبریرین
جی جی یقیناً جرمنی میں بند نہیں ہوئی تھی لیکن ہم تو یہاں پاکستان میں کھلنے کے متعلق عرض کر رہے تھے۔
ادھر ہماری جان پر بنی ہوئی تھی اور آپ ہم غریبانِ یو ٹیوب پر کسی گئی سلاسل کی جھنکار سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔:rollingonthefloor:
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ! بہت خوبصورت غزل ہے۔ عام طور پر لوگ گیت گانے والے گلوکار، غزل اچھی نہیں گاتے۔ لیکن یہ غزل استاد جمّن نے بہت اچھی گائی ہے۔ شکریہ نبیل!
 
Top