اتنا اندھیرا کیوں ہے؟

سب منزل سے بھٹکے
اور خوف کے ساٸیوں تلے
کیوں کہ
نگری میں اندھیر راج
پھر بھی اک سوال
اتنا اندھیرا کیوں ہے؟
ہماری ذات دکھ دینے والی
اور دکھ سہنے کے مشورے
کیوں کہ
دوسروں کی خوشیاں راس نہیں
پھر بھی اک سوال
اتنا اندھیرا کیوں ہے؟
نفسا نفسی کا عالم ہے
اور قیامت کے مناظر ہر طرف
کیوں کہ
خود فریبی میں مبتلا ہم لوگ
پھر بھی اک سوال
اتنا اندھیرا کیوں ہے؟
خوف خدا کو اللہ حافظ
اور دنیا کے منصفوں سے ڈر نہیں
کیوں کہ
آٸینے میں خود کو دیکھتے ہیں
پھر بھی اک سوال
اتنا اندھیرا کیوں ہے؟
جھوٹ کھاتے پیتے ہیں
اور قسمیں اٹھاتے پھرتے ہیں
کیوں کہ
منافقت اپنا پیشہ ٹھہرا
پھر بھی اک سوال
اتنا اندھیرا کیوں ہے؟
گراں بازاری کا انتظار رہتا ہے
اور گراں فروشی میں گم رہتے ہیں
کیوں کہ
درس اسلام کا بھلا بیٹھے ہیں
پھر بھی اک سوال
اتنا اندھیرا کیوں ہے؟
محلات بنانے کا ہے شوق پرانا
اور اونچے خواب اس میں دیکھنا
کیوں کہ
دو گز زمین کا ٹکڑا بھلا بیٹھے ہیں
پھر بھی اک سوال
اتنا اندھیرا کیوں ہے؟
 
Top