عدم اتنا تو دوستی کا صلہ دیجئے مجھے - عبدالحمید عدم

اتنا تو دوستی کا صلہ دیجئے مجھے
اپنا سمجھ کے زہر پلا دیجئے مجھے​

اٹھے نہ تا کہ آپ کی جانب نظر کوئی
جتنی بھی تہمتیں ہیں لگا دیجئے مجھے

کیوں آپ کی خوشی کو مرا غم کرے اداس
اک تلخ حادثہ ہوں بھلا دیجئے مجھے

صدق و صفا نے مجھ کو کیا ہے بہت خراب
مکر و ریا ضرور سکھا دیجئے مجھے

میں آپ کے قریب ہی ہوتا ہوں ہر گھڑی
موقع کبھی پڑے تو صدا دیجئے مجھے

ہر چیز دستیاب ہے بازار میں عدم
جھوٹی خوشی خرید کے لا دیجئے مجھے

عبدالحمید عدم​
 

ذوق عشق

محفلین
شاعر : عبد الحمید عدم
اتنا تو دوستی کا صلہ دیجیے مجھے
اپنا سمجھ کے زہر پلا دیجیے مجھے

اٹھے نہ تاکہ آپ کی جانب نظر کوئی
جتنی بھی تہمتیں ہیں لگا دیجیے مجھے

کیوں آپ کی خوشی کو مرا غم کرے اداس
اک تلخ حادثہ ہوں بھلا دیجیے مجھے

صدق و صفا نے مجھ کو کیا ہے بہت خراب
مکر و ریا ضرور سکھا دیجیے مجھے

میں آپ کے قریب ہی ہوتا ہوں ہر گھڑی
موقع کبھی پڑے تو صدا دیجیے مجھے

ہر چیز دستیاب ہے بازار میں عدمؔ
جھوٹی خوشی خرید کے لا دیجیے مجھے​
 
مدیر کی آخری تدوین:
شاعر : عبد الحمید عدم
اتنا تو دوستی کا صلہ دیجئے مجھے

اپنا سمجھ کے زہر پلا دیجئے مجھے

اٹھے نہ تاکہ آپ کی جانب نظر کوئی

جتنی بھی تہمتیں ہیں لگا دیجئے مجھے

کیوں آپ کی خوشی کو مرا غم کرے اداس

اک تلخ حادثہ ہوں بھلا دیجئے مجھے

صدق و صفا نے مجھ کو کیا ہے بہت خراب

مکر و ریا ضرور سکھا دیجئے مجھے

میں آپ کے قریب ہی ہوتا ہوں ہر گھڑی

موقع کبھی پڑے تو صدا دیجئے مجھے

ہر چیز دستیاب ہے بازار میں عدمؔ

جھوٹی خوشی خرید کے لا دیجئے مجھے
عدم کی خوبصورت غزل شریک محفل کرنے کا شکریہ۔

ایک شعر کے دو مصرعوں میں لائن فیڈ نہیں ہو نی چاہیے۔ ہم تدوین کیے دیتے ہیں۔
 
Top