اتنی بڑی خوشخبری اور ہم سے چھپی رہی ۔ اردو ڈکشنری

[FONT="Urdu_Emad_Nastaliq"]یار اتنی بڑی خوشخبری اور ہم سے چھپی رہے ۔وہ کیسے۔ میں آج یاہو پر کچھ تلاش کر رہا تھا کہ وہاں پر اچانک مجھے ایک لنک ملا اردو ڈکشنری کا مجھے دیکھ کر حیرانگی اور خوشی میں فورا ہی اسے کلک کیا کھول لیا جب اس کی تفصیل جانی تو میری خوشی تو ایک گنا سے بڑی دوگنا ہو گئی اور پھر دوگنا سے تین گنا۔
پہلی خو شی اردو ڈکشنری کے ملنے کی دوسری خوشی اردو ڈکشنری کی اور تیسری خوشی کہ یہ میرے سب سے پسندیدہ براؤزر فائر فاکس کے ایڈ آنز کے طورپر منسلک ہو سکتی ہے۔ میری خوشی کی مقدار کہاں سے کہاں پہنچی۔
اگر تم لوگ بھی اس خوشی میں شامل ہونا چاہتے ہوتو یہ ڈکشنری شامل کر لو۔ یہ سہولت فائر فاکس کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

1232939274

ربط
[/FONT]
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اس ڈکشنری کے بارے میں پہلے بھی یہاں پوسٹ کیا جا چکا ہے۔ کاشف عقیل نے فائرفاکس کا لغت ایڈآن ڈیویلپ کیا ہے۔
 
میرے خیال میں اس ڈکشنری کے بارے میں پہلے بھی یہاں پوسٹ کیا جا چکا ہے۔ کاشف عقیل نے فائرفاکس کا لغت ایڈآن ڈیویلپ کیا ہے۔

نبیل صاحب مجھے چونکہ اس بات سے فائدہ ملا رہا تھا اور میں اس اردو ڈکشنری سے فائدہ اٹھا سکتا تھا وہ بھی فائرفاکس کےساتھ ۔ یہ میرا سب سے پسندیدہ براؤزر ہے۔ تو پھر میں کیونکہ نہ سوچنا کہ میری طرح کوئی اور بھی اس سے فائدہ اٹھائے۔ اب یہی دیکھ لیں کہ میری اس پوسٹ کی بنا پر الف عین صاحب نے ہمیں اسی سے متعلقہ اردو ڈکشنری کا نیا ورژن کا لنک مہیا کر دیا۔ ہے۔
نیچے ربط ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

لیکن اس لغت میں بہت اغلاط ہیں۔ اب الفاظ کی فہرست کے لحاظ سے میری تدوین شدہ لسٹ بہتر ہے، مکمل تو نہیں کہہ سکتا۔ بلکہ جب ای سنپس میں اپ لوڈ کی تھی، اس کے بعد بھی کافی تدوین ہو چکی ہے۔
http://www.esnips.com/doc/6aaefe69-fe6d-4ba8-9f53-aa2024e08307/urdu_in

محترم الف عین صاحب بہت بہت شکریہ آپ کی اس نوازش کا۔:applause::applause:
 
لیکن اس لغت میں بہت اغلاط ہیں۔ اب الفاظ کی فہرست کے لحاظ سے میری تدوین شدہ لسٹ بہتر ہے، مکمل تو نہیں کہہ سکتا۔ بلکہ جب ای سنپس میں اپ لوڈ کی تھی، اس کے بعد بھی کافی تدوین ہو چکی ہے۔
http://www.esnips.com/doc/6aaefe69-fe6d-4ba8-9f53-aa2024e08307/urdu_in

محترم الف عین صاحب مجھے اس فائل کے استعمال سمجھ سے بالاتر لگا ہے۔ اس فائل کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد مجھے لگ کہ یہ تو اینڈ یوزر کے لیے نہیں‌ہے یعنی عام یوزر کے لیے نہیں بنائی آپ نے، اگر آپ نے یہ اینڈ یوز کے لیے بنائی ہے تو اس کا طریقہ استعمال کیا ہے کیونکہ جو کاشف عقیل نے ڈکشنری مہیا کی ہے وہ تو فائر فاکس میں‌بطور ایڈ آنز استعمال ہو سکتی ہے اسے صرف ہم نے فائر فاکس کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کرنا ہے اور ان ایبل کر لینا ہے۔ اگر یہ عام یوزر کے لیے نہیں جہاں تک میں اسے سمجھ سکا ہوں کہ یہ آپ نے ڈیلویلپرز اور پروگرامرز کے لیے بنائی ہے۔ تب بھی اس کی وضاحت کر دیں۔:confused:
 
الف عین

لائبریرین
میں نے الفاظ کی فہرست کی بات کی تھی کہ کاشف عقیل نے اس کی مدد سے فائر فاکس کا پلگ ان بنایا ہے، اس کی بجائے میری فائل سے بناتے تو بہتر تھا۔ اس کو ورڈ کی اردو لغت کے طور پر شامل کر لیں۔ ورڈ میں یہ راست استعمال کی جا سکتی ہے، فائر فاکس میں نہیں۔ )(شرط یہ ہے کہ ورڈ اردو کو پہچانتا ہو)
 
الف عین

لائبریرین
محمود تمہارا مطلب؟
کرلپ کی لسٹ کو ہی تدوین کیا تھا میں نے۔ سال بھر سے کام کر رہا تھا۔ امریکہ میں اس میں جٹ گیا تھا۔
 
مغزل

محفلین
محمود تمہارا مطلب؟
کرلپ کی لسٹ کو ہی تدوین کیا تھا میں نے۔ سال بھر سے کام کر رہا تھا۔ امریکہ میں اس میں جٹ گیا تھا۔

میرے علم میں نہ تھا کہ یہ کام آپ کا ہے ۔
کیوں کے عام طور پر آن لائن لغت مستند نہیں ہوتی ،اس لیے کہہ دیا ۔
اپنی بے خبری اور کج بیانی پر معافی کا خواستگار ہوں ۔ بابا جانی۔
والسلام
 
زیک

مسافر
لیکن اس لغت میں بہت اغلاط ہیں۔ اب الفاظ کی فہرست کے لحاظ سے میری تدوین شدہ لسٹ بہتر ہے، مکمل تو نہیں کہہ سکتا۔ بلکہ جب ای سنپس میں اپ لوڈ کی تھی، اس کے بعد بھی کافی تدوین ہو چکی ہے۔
http://www.esnips.com/doc/6aaefe69-fe6d-4ba8-9f53-aa2024e08307/urdu_in

آپ کی فہرست ایڈآن میں شامل فہرست سے کافی چھوٹی ہے۔ اس میں 38879 الفاظ ہیں جبکہ ایڈآن والی فائل میں 116381۔ اس کی کیا وجہ ہے؟

اگر آپ کی فائل بہتر ہے تو کاشف عقیل کو کہا جا سکتا ہے کہ اس کو شامل کر لے۔ ورنہ خود بھی فہرست والی فائل اووررائٹ کی جا سکتی ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
میں نے کرلپ کی لسٹ سے بے شمار ’غیر الفاظ‘ نکال دئے ہیں اور کئی کا اظافہ کیا ہے مع اعراب کے۔ اب گل، گُل، گِل، گلِ، گُلِ، گِلِ سب علیٰحدہ الفاظ ہیں۔ اس لسٹ میں دو الفاظ کے مجموعے بھی نکال دئے تھے۔ ‘آنےکےبعد‘ جیسے الفاظ جن کے درمیاں سپہیس نہیں تھی۔
 
مغزل

محفلین
شکریہ بابا جانی ۔ میں نے اردو لغت بورڈ میں درخواست دی ہوئی ۔ 22 جلدوں پر مشتمل ڈیٹا کے لیے ۔۔ دیکھیے کب امید بر آتی ہے ۔
 
میں نے الفاظ کی فہرست کی بات کی تھی کہ کاشف عقیل نے اس کی مدد سے فائر فاکس کا پلگ ان بنایا ہے، اس کی بجائے میری فائل سے بناتے تو بہتر تھا۔ اس کو ورڈ کی اردو لغت کے طور پر شامل کر لیں۔ ورڈ میں یہ راست استعمال کی جا سکتی ہے، فائر فاکس میں نہیں۔ )(شرط یہ ہے کہ ورڈ اردو کو پہچانتا ہو)
میں تو ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ میرا کوئی بھی اردو کا لفظ کبھی بھی غلط شکل میں‌لکھا ہو ا سامنے کو نہ ملے جہاں بھی درستگی کی امید ہوتی ہے اسے خود ہی درست کر کے آگے والے کو دیتا ہوں اس وجہ سے مجھے آج تک ضرورت پیش نہیں آئی تھی۔ لیکن میں اسے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
ذرا انکل جانی اس کا طریقہ کار بتا دیں‌کہ اسے ورڈ کی راست لغت کے طور پر کیسے لگایا جائے۔
 
الف عین

لائبریرین
اس کے لئے ورڈ میں اردو سپورٹ ہونا ضروری ہے۔ ورڈ 2003 ہو تو اس کا اردوLIP ڈوں لوڈ کر لیں۔ (لیکن اس میں افاظ کا اضافہ مکمل نہیں ہوتا، یہ محض عربی کے حروف پیچانتا ہے، ے، ں ، ٹ وغیرہ کے الفاظ کا اضافہ کرنے پر سوالیہ نشان لگا دیتا ہے۔
ورڈ 2007 کے لئے عارف نے ایک لنک دیا تھا، اس کو تلاش کریں ۔ وہ سپورٹ عربی اور اردو میں سپیل چیکنگ کی سہولت دیتی ہے۔ لیکن اس میں اردو کی بہتر لغت کے لئے ورڈ آپشنش کو کلک کریں۔ اس میں پروفنگ کو کلک کریں۔پھر کسٹم ڈکشنری کو۔ پھر Add new dictionaryکو کلک کریں اور براؤز کر کے ہماری فائل کی نشان دہی کر دیں اور زبان اردو منتخب کر لیں۔ یہ چاہے اردو انڈیا ہو یا اردو پاکستان، دونوں میں کام آ سکتی ہے۔ (ویسے نہ جانے کیوں دو ڈومین الگ کیوں ہیں۔۔ بہر حال میں نے بنائی ہے اس لئے اس کو اردو انڈیا میں رکھا ہے۔ پاکستان میں بے شک اردو پاکستان میں رکھ دیں (بلکہ فائل کا نام بھی بدل دیں(
 
ابوشامل

محفلین
یہ لغت (ڈکشنری) نہیں بلکہ املاء پڑتالگر (اسپیل چیکر) ہے جو فائر فاکس میں کسی بھی تدوینی خانے (ایڈٹ بکس) میں اردو ٹائپ کرتے ہوئے ہونے والی اغلاط کو درست کرتا ہے۔ اس کے خالق کاشف عقیل صاحب اردو وکیپیڈیا کے منتظم ہیں، جہاں ان کی بڑی خدمات ہیں۔ اللہ انہیں اس کی جزا عطا فرمائے۔
 
Top