اتنی عجلت اچھی نہیں ہوتی۔

منہاجین

محفلین
اتنا معیاری کام کرنے والے شاید عجلت میں تھے، تبھی سرورق مہیا کرنا بھول گئے۔

سرکار اگر آپ ایک عدد خالی صفحہ اپنی روٹ ڈائریکٹری میں ڈال دو جو اپنے آپ لوگوں کو محفل میں لے آئے تو اس میں برائی ہی کیا ہے؟

آپ یقیناً یہی کہو گے کہ ہم نے عمداً ایسا نہیں کیا۔ سرورق پر شائع ہونے کے لئے "اردو ویب" ابھی زیر تکمیل ہے، عنقریب وہ مکمل ہو گی تو اسی جگہ اس کی نمائش کی جائے گی۔ چلو مانا، یونہی سہی، مگر جتنا عرصہ "اردو ویب" زیر تکمیل ہے آپ وہاں ایک سادہ صفحہ رکھ کر اس پہ "بلاگ"، "محفل" اور "پلینیٹ" کا لنک تو مہیا کر سکتے ہو ناں؟

اس وقت اگر کوئی بھلامانس "اردو ویب" کا سرورق دیکھنے کی جسارت کر گزرے تو کیا دیکھتا ہے؟ آپ بھی دیکھو ذرا:
Index of /

Name Last modified Size Description

Parent Directory 30-Jun-2005 18:36 -
blog/ 21-Jul-2005 20:47 -
mehfil/ 01-Jul-2005 02:02 -
planet/ 25-Jun-2005 18:25 -

یا پھر اسے کلک کرو: www.urduweb.org
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین۔ یہ فورم اس اردو ویب پورٹل کا حصہ ہے جو ابھی وجود میں نہیں آیا اور یہ اس کا مین پیج نہیں ہے۔ ابھی تک کچھ دوست اس پر بحث مباحثہ کر رہے ہیں کہ اس اردو پورٹل میں کونسا مواد ہونا چاہیے، اسے کس طرح ترتیب دینا چاہیے اور سب سے اہم یہ کہ آخر کونسا کونٹینٹ مینیجمنٹ سسٹم استعمال ہونا چاہیے۔ بہرحال میں آپ ،ی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ روٹ ڈائرکٹری کو سر عام خالی چھوڑ دینا نان پروفیشنل لگتا ہے۔ میں انشاء اللہ جلد ہی یہاں خانہ پری کے لیے ایک پیج ڈال دوں ضو کہ اس وقت تک وہاں رہے گا جب تک کہ اردو ویب کا اصل کونٹینٹ نہیں طے پاجاتا۔
 

زیک

مسافر
نبیل آپ نے جو ہوم پیج ڈالا ہے اس کے لنک کام نہیں کرتے۔ میں نے فائل میں تبدیلی کی مگر آپ کی فائل میں رد و بدل کی مجھے اجازت نہیں ہے۔ میں نے تبدیل شدہ فائل indexz.html کے نام سے save کی ہے۔ مہربانی کر کے اسے index.html کی جگہ ڈال دیں۔
 

منہاجین

محفلین
اتنا خوش کہ حدِ بیان سے باہر

اتنا خوش کہ حدِ بیان سے باہر، بس یوں سمجھئے کہ خوشی سے پھولا نہیں سما رہا۔ اور اگر کہیں مزید پھول گیا تو پھول کر کپا ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔ پھٹ گیا تو لوگوں میں ویسے ہی ایک مثال بن جائے گی کہ "اردو ویب" کی "محفل" کا ایک دیوانہ بے پناہ خوشی سے۔ ۔ ۔ ۔ اس لئے بات یونہی ختم کر دوں تو بھلائی اسی میں ہے۔
اللہ بیلی
 
Top