یقین مانیے میرے خاندان کی پچھلی سات پشتوں تک بھی دور دراز تک کوئی پان بنانے والا نہیں ہے!
میرا ایک کزن ہے میری ہی ہم عمر ہے اور وہ "قوام" والے "گٹکے" کھاتا تھا اور میں اسکو منع کیا کرتا تھا ایک بار گٹکا کھانے لگا مجھے کہتا کہ فہد تم بھی ٹیسٹ کرو میں نے حسب معمول منع کردیا کیونکہ میں نا گٹکا کھاتا تھا اور نا مجھے پسند تھا اور وہ بضد تھا کے ایک بار کھالو میں بھی منع کرتا رہا لیکن ایک بار اسنے گٹکا میرے ہاتھ میں پکڑایا اور مجھے کہتا کہ فہد تجھے میری دوستی کی قسم ہے کھالے میں تو میں نو تھوڑا کھایا اور منہ میں رکھتے ہی مجھے قے vomiting آگئی اور سر بھی چکڑانے لگ گیا ۔۔
اچھا یہ بات آئی گئی ہو گئی
اسکے بعد ایسا ہوا کہ اس نے گٹکے کھانا چھوڑدیے اور میں اسکے گٹکا کھلانے کے بعد شروع ہو گیا ۔۔۔
لیکن شکر اس رب کا کے بہت جلدی یہ عادت سے چھٹکارا حاصل کیا بہت بڑی چیز ہے قوام والے گٹکے ۔۔۔
ایک وقت ایسا بھی آگیا تھا کہ میں نے چھوٹے چھوٹے بچوں کو گٹکا کھاتے دیکھا تو مجھے بہت دکھ ہوتا تھا کہ بارہ چھودہ سال کی عمر کے بچے گٹکے کھارہے ہیں ۔۔
دل اور دماغ پر اثر کرتا ہے۔۔۔
لاہور میں تو غالبا بینڈ ہو گئے ہیں کافی عرصہ سے لیکن بیچنے والے بیچتے ہیں چھپ چھپا کر اور کھانے والے خریدتے ہیں ۔۔۔