تعارف اجازت وسلام

Ali.Alvin

محفلین
اسلام و علیکم تمام محبان امید ہے کہ آپ سب خیرت سے ہونگے بہت کوشیش کرنے کا بعد مجھے یہ ویب ملا ہے اور اچھا لگا پہلی مرتبہ ہے میں نے اکاونٹ بنایا ہے اور شاعری مجھے پسند ہے علی نام ہے میرا اور چاہتا ہوں آپ سب سے کچھ شاعری سیکھوں اردو بہتر نہیں ہے میری مادردی زبان دری ہے اور فارسی سے کافی واقف ہوں یورپ میں رہتا ہوں احباب سے گزارش ہے کہ میرے ساتھ مدد کریں اور میں اسٹوڈنٹ ہوں ہمیں پتہ نہیں کہ اس ویب پر کس طریقے سے چیٹ ہوتا ہے کس طرح پوسٹ ہوتا ہے اور میں شاعر نہیں ہوں کوشش ہے کچھ شاعری سیکھوں و سلام خدا حافظ
 
محفل میں خوش آمدید
یہاں رہنمائی کے لئے اساتذہ موجود ہیں۔ ان شاء اللہ اردو بھی بہتر ہو گی اور شاعری بھی۔
اور پوسٹ اسی طرح ہوتی ہے جیسے ابھی یہ آپ نے کی ہے۔ بس اس بات کا خیال رکھیں کہ جو پوسٹ کر رہے ہوں اس کا زمرہ درست منتخب کریں۔ :)
 

یاز

محفلین
السلام علیکم اور خوش آمدید جناب
یہ "دری" زبان کونسی ہے۔ اس پہ کچھ روشنی ڈالیں، نیز مثال سے واضح کریں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
خوش آمدید ۔علی علوین ۔
السلام علیکم اور خوش آمدید جناب
یہ "دری" زبان کونسی ہے۔ اس پہ کچھ روشنی ڈالیں، نیز مثال سے واضح کریں۔
دری فارسی کا افغانی فلیور ہے اور لہجے میں ذرا فرق رکھتا ہے۔بنیاد ی طور پر فارسی ہی ہے۔
 

Ali.Alvin

محفلین
خوش آمدید ۔علی علوین ۔

دری فارسی کا افغانی فلیور ہے اور لہجے میں ذرا فرق رکھتا ہے۔بنیاد ی طور پر فارسی ہی ہے۔
السلام علیکم
اردو محفل فورم میں خوش آمدید!
و علیکم اسلام جی شکریہ خوش رہنا ہمیشہ
 

ہادیہ

محفلین
وعلیکم السلام!
اردو محفل پر خوش آمدید۔
فکر نا کریں مجھے بھی اردو زیادہ نہیں آتی۔پھر بھی اس محفل کا حصہ ہوں۔اصل میں میری مادری زبان پنجابی ہے بس اسی لیے زیادہ نہیں آتی اردو۔:)
 
Top