عینی مروت
محفلین
ایک نظم ۔۔۔۔۔۔بیتے نومبر کی ایک شبِ حزین کے نام!
'اجل کی دھند'
نہ جانےکیسا ستم ہوا ہے
یہ کیا ہواکہ
شبِ زمستاں کی زمہریری فضاؤں پر۔۔
اک اجل گزیدہ سکوت
قبضہ جما رہا ہے
سماعتیں مجھ سے پوچھتی ہیں
لبِ ہوا پر یہ کس کےغم میں
اداس سسکی ابھر رہی ہے؟
نگاہ فرش ِزمیں کو،
عرشِ فلک کو۔۔۔۔
گہرے سیہ لبادے میں
کتنا رنجیدہ دیکھتی ہے
شبِ زمستاں!
بتا دے
میری طرح سے تو نے بھی
کوئی غمخوار کھو دیا ہے؟؟
نظر یہ کہتی ہے
آج کہرا کفن بکف ہے
پیمبران ِاجل کی سنگت میں
اس نے بڑھ کے
جوان راتوں کا چاند دامن میں بھر لیا ہے!!
(نورعینی)
'اجل کی دھند'
نہ جانےکیسا ستم ہوا ہے
یہ کیا ہواکہ
شبِ زمستاں کی زمہریری فضاؤں پر۔۔
اک اجل گزیدہ سکوت
قبضہ جما رہا ہے
سماعتیں مجھ سے پوچھتی ہیں
لبِ ہوا پر یہ کس کےغم میں
اداس سسکی ابھر رہی ہے؟
نگاہ فرش ِزمیں کو،
عرشِ فلک کو۔۔۔۔
گہرے سیہ لبادے میں
کتنا رنجیدہ دیکھتی ہے
شبِ زمستاں!
بتا دے
میری طرح سے تو نے بھی
کوئی غمخوار کھو دیا ہے؟؟
نظر یہ کہتی ہے
آج کہرا کفن بکف ہے
پیمبران ِاجل کی سنگت میں
اس نے بڑھ کے
جوان راتوں کا چاند دامن میں بھر لیا ہے!!
(نورعینی)