x boy
محفلین
اجمل قصاب زندہ ہے ؟
07 مئی 2014 (23:06)
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر )بھارت میں خوف کی علامت اور ممبئی حملوں سے شہرت پانے والا اجمل قصاب زندہ ہے ۔ یہ کوئی مفروضہ نہیں بلکہ اجمل قصاب کے سکول ٹیچر مدثرنے یہ دعویٰ کیا ہے ۔ اجمل قصاب کے گورنمنٹ پرائمری سکول فرید کوٹ تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ کے ہیڈ ماسٹر مدثر نے اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کو بتایا کہ اس نے جس اجمل قصاب کو سکول میں تعلیم دی ، وہ اس اجمل قصاب سے یکسر مختلف ہے جس نے 2008میں ممبئی کے حملوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ٹیچر کا کہنا تھا کہ جس اجمل قصاب کو اس نے سکول میں پڑھایا وہ زندہ ہے اور جس اجمل قصاب کو پھانسی دی گئی وہ اس کے سکول میں کبھی تھا ہی نہیں ۔ ’جو اجمل میرے پاس پڑھتاتھا وہ زندہ ہے ‘ٹیچر نے عدالت کو بتایا۔عدالت کی مزید سماعت 14مئی تک ملتوی کردی گئی ۔ یاد رہے کہ ممبئی حملوں کے فوراًبعد ایک نجی ٹی وی کی جانب سے پروگرام پیش کیا گیا تھا جس میں ثابت کیا گیا تھا کہ یہ وہی اجمل قصاب ہے جس نے بھارت میں جاکر دہشت گردی کا واقعہ کیا تھا. کون سچ بول رہا ہے، اس کا فیصلہ تو اب عدالت ہی کرے گی.