اجمل قصاب کو پھانسی دے دی گئی

پپو

محفلین
ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کو ارونہ جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔بھارتی میڈ یا کے مطابق بھارتی صدر نے اجمل قصاب کی رحم اپیل مستر د کردی تھی جس کے بعد صبح 7:30 بجے بھارت کی ارونا کی جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے اجمل قصاب کو مجرم قرار دیئے جانے کے بعد موت کی سزا سنائی تھی۔پھانسی دینے کے بعد ڈاکٹروں نے اجمل قصاب کی موت کی تصدیق کردی ہے۔اجمل قصاب کا کیس چار سال سے عدالت میں چل رہا تھا جس کے بعد اسے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دے کر پھانسی کی سزا سنائی تھی۔
 
Mian Asif Zaman

محفلین
ایک با ت سمجھ سے باہرہےکہ سربجیت نے ب تو پاکستان میں اتںے لوگوں کو موت کی نیند سُلا دیا لیکن وہ 20 سال بعد چھوٹ گیا لیکن اجمل قصاب کو کیوں پھانسی دی گی۔شاید اس لیے کہ وہ پاکستانی مسلم تھا
 
محمداحمد

لائبریرین
سربجیت پاکستان کے "پسندیدہ ملک" کا شہری تھا، اُسے رعایت ملنی ہی تھی۔ رہا اجمل قصاب تو وہ ہندوستان کے لئے دشمن ملک کا دہشت گرد تھا اُس کے لئے تو یہ سزا بھی کم ہے۔
 
ساجد

محفلین
اجمل قصاب کو بھارتی وقت کے مطابق آج صبح ساڑھے سات بجے پُونے کی یروادا جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی کے فوری بعد اسے جیل ہی میں دفن کر دیا گیا۔ سن ہزار سے لے کر اب تک بھارت میں صرف ایک شخص کو پھانسی دی گئی تھی اب اجمل قصاب پھانسی کے بعد یہ تعداد دو ہو گئی ہے۔
قانون دانوں اور اجمل کے وکلاء نے پھانسی کے معاملے کو انتہائی خفیہ رکھنے پر مختلف نوعیت کے سوال اٹھائے ہیں۔ خاص طور پر اس تناظر میں جب کہ ممبئی والے واقعے سے بہت پہلے مختلف اوقات میں قتل ہونے والی اہم ترین بھارتی شخصیات کے قاتل ابھی تک تختہ دار پر نہیں لے جائے گئے۔ ان میں سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی اور بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بے انت سنگھ کے مبینہ قاتلین بھی شامل ہیں۔
 
arifkarim

معطل
اجمل قصاب کو بھارتی وقت کے مطابق آج صبح ساڑھے سات بجے پُونے کی یروادا جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی کے فوری بعد اسے جیل ہی میں دفن کر دیا گیا۔ سن ہزار سے لے کر اب تک بھارت میں صرف ایک شخص کو پھانسی دی گئی تھی اب اجمل قصاب پھانسی کے بعد یہ تعداد دو ہو گئی ہے۔
قانون دانوں اور اجمل کے وکلاء نے پھانسی کے معاملے کو انتہائی خفیہ رکھنے پر مختلف نوعیت کے سوال اٹھائے ہیں۔ خاص طور پر اس تناظر میں جب کہ ممبئی والے واقعے سے بہت پہلے مختلف اوقات میں قتل ہونے والی اہم ترین بھارتی شخصیات کے قاتل ابھی تک تختہ دار پر نہیں لے جائے گئے۔
جبکہ پاکستان میں ابتک اس سے کہیں زیادہ افراد کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے! مغربی دنیا میں سوائے امریکہ کے پھانسی کی سزا کب کی ختم ہو چکی ہے۔ پتا نہیں ہم کب پرانے وقتوں سے باہر نکلیں گے!
 
افلاطون

محفلین
جبکہ پاکستان میں ابتک اس سے کہیں زیادہ افراد کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے! مغربی دنیا میں سوائے امریکہ کے پھانسی کی سزا کب کی ختم ہو چکی ہے۔ پتا نہیں ہم کب پرانے وقتوں سے باہر نکلیں گے!
تو کیا بجلی سے ماریں؟ لو جی سزائے موت کے مجرم کو کرسی پہ بٹھا کہ سوئچ آن کیا گیا لیکن یہ کیا:eek: بجلی ہی نہیں آ رہی۔ چلو بچہ جی عیش کرو:)

چلو آپ بتاؤ ان میں سے کون سا منتخب کریں؟
 
باباجی

محفلین
اور بھارت نے خود اپنے پیدا کردہ ایشو کو
خود اپنے ہاتھوں ختم کردیا

بیچارہ اجمل کشمیر میں جہاد کے لیئے گیا تھا
وہاں سے پکڑا گیا اور بجائے کشمیر آزاد کروانے کے
ممبئی میں پکڑا گیا
بہرحال اُسے بھی نجات ملی
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک با ت سمجھ سے باہرہےکہ سربجیت نے ب تو پاکستان میں اتںے لوگوں کو موت کی نیند سُلا دیا لیکن وہ 20 سال بعد چھوٹ گیا لیکن اجمل قصاب کو کیوں پھانسی دی گی۔شاید اس لیے کہ وہ پاکستانی مسلم تھا
سربجیت کو کب رہا کیا گیا؟ سرجیت سنگھ نامی ایک سمگلر رہا ہوا تھا شاید۔ سربجیت سنگھ کو نہیں چھوڑا گیا
 
قیصرانی

لائبریرین
جبکہ پاکستان میں ابتک اس سے کہیں زیادہ افراد کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے! مغربی دنیا میں سوائے امریکہ کے پھانسی کی سزا کب کی ختم ہو چکی ہے۔ پتا نہیں ہم کب پرانے وقتوں سے باہر نکلیں گے!
آپ براہ کرم حدود کی سزاؤں پر بات نہ کریں تو اچھا ہے
 
اجمل قصاب کا کیس اب تک پلے نہیں پڑا۔
اگر اس نے واقعی بےگناہ افراد کا قتل کیا ہے۔ تو بہت اچھا ہوا کہ اسے پھانسی دے کر نشانِ عبرت بنادیا گیا۔
اور اگر اسے ناجائز پھنسایا گیا ہے۔ تو یہ اچھا نہیں ہوا۔
 
اب یہ گتھی نہیں سلجھنے والی۔
 
عسکری

معطل
اس پھانسی سے کم از کم ایک باب بند ہوا یہ پھانسی پاکستان کے فائدے میں تھی۔ جب تک یہ زندہ تھا اگر اسے نزلہ ہوتا یا بھوک لگتی تو بھارتی میڈیا اوپر اس کے نزلے کی ہیڈ لائن اور نیچے وہی پرانی سٹوری کے پاکستان آئی ایس آئی لشکر مرچ مسالہ لگا کر پوسٹ کر دیتی اب اس سے جان چھوٹی پاکستان کی ۔4 سال تک یہ شخس پاکستانی ڈپلومیسی کے لیے اذیت بنا ہوا تھا ۔
 
محمدعمر

محفلین
جبکہ پاکستان میں ابتک اس سے کہیں زیادہ افراد کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے! مغربی دنیا میں سوائے امریکہ کے پھانسی کی سزا کب کی ختم ہو چکی ہے۔ پتا نہیں ہم کب پرانے وقتوں سے باہر نکلیں گے!
پاکستان میں چند دن پہلے چار سال کے بعد ایک فوجی کو اپنےساتھی کے قتل میں پھانسی دی گئی
 
ساجد

محفلین
شہری آبادیوں پر حملہ ، قتل اور خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے ساتھ رعایت نہیں برتی جانی چاہئیے۔ وہ پاکستانی ہوں یا بھارتی ان کا قلع قمع کیا جانا چاہئیے۔
 
Top