احباب کی خدمت میں چھوٹی سی کوشش !

فاخر

محفلین
محترم محفلین ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امیدکہ آپ لوگ بخیر ہی ہوں گے ،ہم لوگ بھی ادھر بخیر و عافیت ہیں ۔کئی وجہوں کے باعث محفل میں حاضری نہیں پارہی تھی۔ غیر حاضری کی سب سے بڑی وجہ ملک کی ’سیاسی‘ صورتحال ہیں ۔ لیکن بقول راحت اندوری صاحب:’ یہ سب دھواں ہے ،کوئی آسمان تھوڑی ہے ‘ ۔ سچی بات تو یہ ہے کہ :’ یہ سب ان کی اپنی آخری کوشش ہے ، اس کے بعد ان کی تمام ’اکڑفوں ‘ نقش آب ثابت ہو ں گی( ان شاء اللہ الرحمٰن) علاوہ ازیں ایک دوسرا حادثہ یہ پیش آیا کہ نہ جانے کیوں یکلخت ’ آمد‘ منقطع ہوگئی، دیکھتے ہیں کہ کب پھر ’’آمد‘‘ ہوتی ہے۔ الغرض! حسب وعدہ اپنے بھتیجے کی سالگرہ کی موقع پر لکھی ہوئی ’نظم‘جس کی اصلاح استاد محترم الف عین صاحب نے فرمائی ہے، خوش الحانی میں پیش ہے۔ اس نظم کو میرے ایک عزیز دوست عرفان احمد نے پڑھی ہے ۔ ماشاءاللہ انہوں نے حسنِ صوت کی خداداد صلاحیت پائی ہے ، موصوف بہت ہی عمدہ پڑھتے ہیں۔ اس نظم کی طرز بھی انہوں نے بنائی ہے، موصوف کے لیے دل سے دعائیں نکلتی ہیں، اپنی مشغولیات کے باوجودانہوں نے فرمائش پر پڑھی ،اللہ تعالیٰ اس کا بہترین اجر عطا فرمائے آمین ۔ لیجئے !نظم سماعت فرمائیں، آپ کےحسنِ ذوق کے حوالے ہے۔پسند آئے تو دعاؤں سے ضرور نوازیں ۔اور تبصرہ کرنا تو بھولے ہیں نہیں۔ آپ کے تبصرے کا شدت سے انتظار ہے۔ نظم موبائل سے ریکارڈنگ کی گئی ہے اور موبائل کے ایک ایپلی کیشن ’’کائن ماسٹر‘‘ کی مدد سے سلائڈنگ ویڈیو بنائی ہے۔ویڈیو میں پوری نظم نہیں ہے البتہ اس پوری نظم کو تحریر میں پڑھ سکتے ہیں ۔
ویڈیو میں آدھی نظم ہے ،پوری نظم یوں ہے :

برتھ ڈے کی خوشی ، ہو مبارک تجھے
زیست کی رت نئی ، ہو مبارک تجھے

میرے ’احمد‘ؔ سنو ، تم سدا خوش رہو
روز و شب کی خوشی، ہو مبارک تجھے

ہوں ہزاراں برس، تیری خوشیاں سدا
فرحتِ دائمی، ہو مبارک تجھے

جاوداں عمر تجھ کو خدا بخش دے
بخشش و سروری ہو مبارک تجھے

خالقِ دوجہاں کا کرم ہو سدا
رحمت ِایزدی، ہو مبارک تجھے

تجھ پہ مولیٰ علی، کا سدا فیض ہو
فیضِ مولیٰ علی، ہو مبارک تجھے

سر پہ ماں باپ کا ، دستِ شفقت رہے
الفتِ سرمدی، ہو مبارک تجھے

تیرے ماں ،باپ بھائی بہن دوست سب
کہہ رہے ہیں یہی، ہو مبارک تجھے

گیت گاتی فضا کوہ و صحرا پھرے
اِس کی یہ نغمگی، ہو مبارک تجھے

مو سقی ، تال وسر، ساز و آواز بھی
اور کہے راگنی، ہو مبارک تجھے

تجھ کو ازبر رہے، راگ کا ہر سبق
ساز کی آگہی، ہو مبارک تجھے

تجھ سے ایجاد ہوں ، راگ کی بندشیں
فن کی پیغمبری ، ہو مبارک تجھے

کامیابی تجھے ، اس طرح کی ملے
کہہ اٹھے غیر بھی، ہو مبارک تجھے

فاخر بے نوا ، کی یہی ہے دعا
’جشن کی یہ گھڑی، ہو مبارک تجھے‘

مدیر کی آخری تدوین:

بندہ پرور

محفلین
محترم محفلین ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امیدکہ آپ لوگ بخیر ہی ہوں گے ،ہم لوگ بھی ادھر بخیر و عافیت ہیں ۔کئی وجہوں کے باعث محفل میں حاضری نہیں پارہی تھی۔ غیر حاضری کی سب سے بڑی وجہ ملک کی ’سیاسی‘ صورتحال ہیں ۔ لیکن بقول راحت اندوری صاحب:’ یہ سب دھواں ہے ،کوئی آسمان تھوڑی ہے ‘ ۔ سچی بات تو یہ ہے کہ :’ یہ سب ان کی اپنی آخری کوشش ہے ، اس کے بعد ان کی تمام ’اکڑفوں ‘ نقش آب ثابت ہو ں گی( ان شاء اللہ الرحمٰن) علاوہ ازیں ایک دوسرا حادثہ یہ پیش آیا کہ نہ جانے کیوں یکلخت ’ آمد‘ منقطع ہوگئی، دیکھتے ہیں کہ کب پھر ’’آمد‘‘ ہوتی ہے۔ الغرض! حسب وعدہ اپنے بھتیجے کی سالگرہ کی موقع پر لکھی ہوئی ’نظم‘جس کی اصلاح استاد محترم الف عین صاحب نے فرمائی ہے، خوش الحانی میں پیش ہے۔ اس نظم کو میرے ایک عزیز دوست عرفان احمد نے پڑھی ہے ۔ ماشاءاللہ انہوں نے حسنِ صوت کی خداداد صلاحیت پائی ہے ، موصوف بہت ہی عمدہ پڑھتے ہیں۔ اس نظم کی طرز بھی انہوں نے بنائی ہے، موصوف کے لیے دل سے دعائیں نکلتی ہیں، اپنی مشغولیات کے باوجودانہوں نے فرمائش پر پڑھی ،اللہ تعالیٰ اس کا بہترین اجر عطا فرمائے آمین ۔ لیجئے !نظم سماعت فرمائیں، آپ کےحسنِ ذوق کے حوالے ہے۔پسند آئے تو دعاؤں سے ضرور نوازیں ۔اور تبصرہ کرنا تو بھولے ہیں نہیں۔ آپ کے تبصرے کا شدت سے انتظار ہے۔ نظم موبائل سے ریکارڈنگ کی گئی ہے اور موبائل کے ایک ایپلی کیشن ’’کائن ماسٹر‘‘ کی مدد سے سلائڈنگ ویڈیو بنائی ہے۔ویڈیو میں پوری نظم نہیں ہے البتہ اس پوری نظم کو تحریر میں پڑھ سکتے ہیں ۔
کیا یہ آپ کی آواز ہے ، افتخار میاں ؟
 
فاخر

محفلین
آج میرے بھتیجے احمد خان نیازی سلمہ کی سالگرہ ہے ۔تمام احباب سے نیک دعاؤں کی درخواست ہے ۔دعا فرمائے کہ اللہ تعالیٰ موصوف کو زندگی میں خوشیاں اور مسرتیں دے ،زندگی کی ہر موڑ پر کامیابی اور ترقیات سے نوازے ۔ وہ ماں باپ اور خاندان کے لیے نیک نامی کے باعث ہو، آمین۔ اسی نظم کو ایک دوسرے صاحب نے بھی پڑھی ہے اس کا لنک پیش خدمت ہے ۔
 
Top