عبدالقدیر 786
محفلین
10 اپریل کے فیصلے کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ عمران خان صاحب کو ایمانداری کے ساتھ ساتھ ایک اچھی ٹیم کی بھی ضرورت ہوگی تب ہی ایک کامیاب وزیراعظم بنیں گے
غیب کا علم صرف اللہ کے پاس ہے۔ اس قدر حتمیت سے بات کرنا مناسب نہیں۔ عام طور پر ایک دو باتیں کسی کی اتفاقاً درست نکل آئیں تو یار دوست انہیں مرشد مان لیتے ہیں۔ ہاں، اگر یہ ان کا سیاسی تجزیہ ہے تو الگ معاملہ ہے۔ سیاسی تجزیہ ان کا حق ہے۔مجھے بھی اِن کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں بس ایک دو ویڈیوزہی دیکھی تھیں۔
سید صاحب! مراسلے میں وارننگ ہو گی مگر اس کی بنیاد پر آئین و قانون کو بلڈوز کرنے کا عمل درست نہیں تھا۔ بہر حال، اب اس ایشو پر خان صاحب مناسب فورمز تک شکایت پہنچا سکتے ہیں۔ ظفر ہلالی صاحب کو میں نے سنا، جو خان صاحب کے بڑے مداح اور پائے کے سفارت کار ہیں، ان کے بقول اس مراسلے کو نظرانداز کیا جانا بہتر تھا۔ ایسے معاملات ریاستوں کے مابین چلتے رہتے ہیں۔ ایسی دھمکیاں روٹین کا حصہ ہیں۔ خان صاحب نے معاملے کو سیاسی طور پر حل کرنے کی بجائے اسے پاک امریکا جنگ بنا دیا جو کہ بجائے خود غلط رویہ تھا۔ اگر وہ عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے روز اول سے متحرک ہو جاتے تو شاید نتیجہ مختلف رہتا۔ اب بھی دیکھیے محض دو ووٹوں سے اپوزیشن کامیاب ہوئی۔ میرے نزدیک یہ خان صاحب کے لیے اچھا ہوا۔ اب وہ نئے سرے سے پارٹی کی نتظیم نو کر سکتے ہیں اور ایک بڑے سیاسی معرکے کے لیے پارٹی کو تیار کر سکتے ہیں۔ عوام میں ان کی مقبولیت اب بھی قائم و دائم ہے۔عمران والےخط کو بالکل ہی اہمیت کیوں نہ دی گئی ؟
یہ بات تو اس کی درست لگتی ہے کہ دیکھتے تو سہی کہ اصل میں تھا کیا ؟
سالہا سال سے کہہ رہا ہوں ٹرمپ اور عمران میں کوئی فرق نہیں آج آپ بھی مان گئےویسے کیا خیال ہے وہ ملک زیادہ بڑا لطیفہ نہیں تھا جس کے ہارنے والے صدر نے اپنے ہی شہریوں سے اپنی ہی پارلیمنٹ پر حملہ کروا کے اپنے ہی لوگوں کو مروا دیا تھا؟
دو ہفتے تو عمران نے خود اس خط کو اہمیت نہ دیعمران والےخط کو بالکل ہی اہمیت کیوں نہ دی گئی ؟
یہ بات تو اس کی درست لگتی ہے کہ دیکھتے تو سہی کہ اصل میں تھا کیا ؟
سیاسی لیڈر کی طرف سے ایسی جرات رندانہ دکھانا اور نعرہء مستانہ لگانامُشکل لگتا ہے بالخصوص اس تناظر میں کہ اقتدار میں آنے کے لیے پھر اسی در کے پھیرے لگانا پڑتے ہیں۔سنا ہے آج کچھ جلسے جلوسوں میں کارکنان کی جانب سے فوج کو بھی مورد الزام ٹھہرایا گیا۔ اگر عمران خان یہ بیان دے دیں تو میں ان کو اینٹی اسٹیبلشمنٹ جمہوری جدوجہد میں خوش آمدید کہوں گا۔
پھر تو آئین سے عدم اعتماد سے متعلق شقیں نکال دینی چاہئیں۔ خواہ مخواہ آئین کی کتاب پرنٹ کرتے ہوئے سیاہی کا ضیاع ہوتا ہو گا۔پہلی بات یہ ہے کہ ووٹنگ ہونی ہی نہیں چاھئیے
ووٹنگ اور اعتماد کا ووٹ لے کر ہی عمران خان وزیراعظم بنے تھے
اب صرف اِن کو پورے پانچ سال حکومت کرنے دینی چاھئیے تھی
پھر ووٹنگ کے ذریعے فیصلہ کرنا چاھئیے تھا
یوتھیوسس ایک عالمگیر بیماری ہے جو کہیں بھی کسی بھی ملک کو اپنا شکار بنا سکتی ہے ۔۔۔ یہ ایک انتہائی خطرناک جرثومے سٹیفلوتبدلیوکس کے ذریعے پھیلتی ہے ۔۔۔ ایک بار یہ جرثومہ دماغ تک پہنچ جائے تو نیگلیریا فاؤلری کی طرح پھر یہ آہستہ آہستہ دماغ کا کو کھانا شروع کردیتا ہے۔ اسٹیج 5 یوتھیوسس پر تمام برین سیلز کی موت واقع ہوجاتی ہے ۔۔۔اس مرض کا بجز احتیاط کوئی علاج نہیں ۔۔۔ صرف پاپیولزم سے دور رہ کر ہی اس سے بچا جا سکتا ہے۔سالہا سال سے کہہ رہا ہوں ٹرمپ اور عمران میں کوئی فرق نہیں آج آپ بھی مان گئے
وہ تو مبینہ طور پر چپیڑ کھا کر بھی خاموشی سے نکل لیے، بیان کیا خاک دیں گے!۔۔۔سنا ہے آج کچھ جلسے جلوسوں میں کارکنان کی جانب سے فوج کو بھی مورد الزام ٹھہرایا گیا۔ اگر عمران خان یہ بیان دے دیں تو میں ان کو اینٹی اسٹیبلشمنٹ جمہوری جدوجہد میں خوش آمدید کہوں گا۔
یہاں کسی قدر سلجھے ماحول میں بحث چل رہی ہے قبلہ، یہ ڈھکی چھپی گالم گلوچ براہِ مہربانی دیگر پلیٹ فارمز کے لیے ہی رہنے دیں۔یوتھیوسس ایک عالمگیر بیماری ہے جو کہیں بھی کسی بھی ملک کو اپنا شکار بنا سکتی ہے ۔۔۔ یہ ایک انتہائی خطرناک جرثومے سٹیفلوتبدلیوکس کے ذریعے پھیلتی ہے ۔۔۔ ایک بار یہ جرثومہ دماغ تک پہنچ جائے تو نیگلیریا فاؤلری کی طرح پھر یہ آہستہ آہستہ دماغ کا کو کھانا شروع کردیتا ہے۔ اسٹیج 5 یوتھیوسس پر تمام برین سیلز کی موت واقع ہوجاتی ہے ۔۔۔اس مرض کا بجز احتیاط کوئی علاج نہیں ۔۔۔ صرف پاپیولزم سے دور رہ کر ہی اس سے بچا جا سکتا ہے۔
جی بہتر ۔۔۔ آپ کے حکم سے سرتابی کی مجال نہیں ۔۔۔ مگر سنجیدگی کا عالم یہاں یہ نظر آیا کہ کوئی فرما رہا تھا کہ عدم اعتماد کا ووٹ ہونا ہی غلط تھا ۔۔۔یہاں کسی قدر سلجھے ماحول میں بحث چل رہی ہے قبلہ، یہ ڈھکی چھپی گالم گلوچ براہِ مہربانی دیگر پلیٹ فارمز کے لیے ہی رہنے دیں۔
ملفوف گالم گلوچ کا الزام ٹھیک نہیں قبلہ ۔۔۔یہاں کسی قدر سلجھے ماحول میں بحث چل رہی ہے قبلہ، یہ ڈھکی چھپی گالم گلوچ براہِ مہربانی دیگر پلیٹ فارمز کے لیے ہی رہنے دیں۔
کچھ الفاظ اتنے زیادہ استعمال ہو جاتے ہیں کہ وہ قبیح ہوتے ہوئے بھی کثرت استعمال سے قبیح لگتے نہیں۔ یوتھیا ان میں سے ایک ہے، ظاہر ہے گالی کو بدل کر حریفوں پر چسپاں کیا گیا ہے اور اچھے خاصے سنجیدہ حضرات بنا سوچے سمجھے اس کو استعمال کر جاتے ہیں۔ملفوف گالم گلوچ کا الزام ٹھیک نہیں قبلہ ۔۔۔
یہ بات درست نہیں کہ مذکورہ خط کو بالکل اہمیت نہیں دی گئی۔عمران والےخط کو بالکل ہی اہمیت کیوں نہ دی گئی ؟
یہ بات تو اس کی درست لگتی ہے کہ دیکھتے تو سہی کہ اصل میں تھا کیا ؟
یہ کیس کوئی معمولی کیس نہیں تھا، آئینی مقدمہ تھا جسے عام سول یا فوجداری مقدمات پر قیاس کرنا ٹھیک نہیں ۔۔۔ ریاست کی بنیاد ہی آئین پر ہے، اور اس کیس میں عدالت حکومتی اقدامات کو آئین شکنی قرار دے چکی تھی۔ مستقبل کے طالع آزماؤں کے لیے ایک سخت نظیر قائم کرنے کے لیے یہ ضروری تھا کہ عدالت اس ضمن کسی بھی قسم کی رعایت کا مظاہرہ نہ کرتی۔جو بھی نکالنا چاہتے تھے لیکن قانون کوئی نہیں ٹوٹا اس میں۔ وگرنہ سال ہا سال سے لاکھوں پینڈنگ کیسوں والی عدالتیں اس بار ایک منٹ کے التوا کے لیے بھی تیار نہیں تھیں اور اور اگر ایک منٹ کی بھی دیر ہوتی تو وہ تو سزا دینے کے لیے پہلے ہی سے عدالت کھولے بیٹھے تھے!
میرے بھائی ۔۔۔ فرسٹ پاسٹ دا پوسٹ سسٹم میں حق حکمرانی اس پارٹی کو حاصل ہوتا ہے جو اپنی سیاسی قوت کو زیادہ سے زیادہ مجتمع کر لے۔ اسی اصول کے تحت خان صاحب صرف تیس فیصد ووٹ لینے باوجود پچھلے پونے چار سال سے مسند اقتدار پر براجمان تھے ۔۔۔ اور (سلیکشن اور مینجمنٹ کے الزامات سے صرف نظر کرتے ہوئے) بالکل ٹھیک تھے۔ جونہی ان کے مخالفین نے اپنی قوت مجمتع کر لی، انہیں جمہوری اور آئینی حق حاصل ہوگیا کہ وہ چاہیں تو خان صاحب کو اقتدار سے باہر کر دیں ۔۔۔پر موقع دینا چاھئیے تھا اور پورے پانچ سال حکومت کرنے دینی چاھئیے تھی حکومت جاتے جاتے اچھے پیکیج دیتی ہے لیکن اِس حکومت کو یہ موقع ہی نہ دیا
مجھے تو لگتا ہے جو خان صاحب کو لائے وہی اکتا گئے۔ ورنہ کچھ بھی ہوتا "انہوں" نے اپوزیشن کو دن میں تارے دکھا دینے تھے۔ایک سوال یہ بھی ہے کہ جو اپوزیشن ساری کی ساری اس حکومت کو پہلے دن سے ہی تسلیم نہیں کرتی تھی وہ ساڑھے تین سال تک کیوں اکٹھے نہ ہو سکی ۔
یا پیسے کم تھے یا کمیٹی آخر میں ملی تھی؟