زیک
مسافر
چلو اچھا کیا۔ کون بیوقوف تھے جنہوں نے ابھی تک پاکستانی پاسپورٹ رکھا ہوا تھا؟اور بیرونِ ملک رہنے والے کچھ بے وقوفوں کو دیکھا وہ پاکستانی پاسپورٹ کو جلا رہے ہیں۔
چلو اچھا کیا۔ کون بیوقوف تھے جنہوں نے ابھی تک پاکستانی پاسپورٹ رکھا ہوا تھا؟اور بیرونِ ملک رہنے والے کچھ بے وقوفوں کو دیکھا وہ پاکستانی پاسپورٹ کو جلا رہے ہیں۔
جہاں سے وزیراعظم آیاپرمزاح۔ ایسی ٹیم کہاں سے آئے گی؟
آپکی اِن باتوں میں بہت سی باتوں سے اتفاق ہے مجھےمیرے بھائی ۔۔۔ فرسٹ پاسٹ دا پوسٹ سسٹم میں حق حکمرانی اس پارٹی کو حاصل ہوتا ہے جو اپنی سیاسی قوت کو زیادہ سے زیادہ مجتمع کر لے۔ اسی اصول کے تحت خان صاحب صرف تیس فیصد ووٹ لینے باوجود پچھلے پونے چار سال سے مسند اقتدار پر براجمان تھے ۔۔۔ اور (سلیکشن اور مینجمنٹ کے الزامات سے صرف نظر کرتے ہوئے) بالکل ٹھیک تھے۔ جونہی ان کے مخالفین نے اپنی قوت مجمتع کر لی، انہیں جمہوری اور آئینی حق حاصل ہوگیا کہ وہ چاہیں تو خان صاحب کو اقتدار سے باہر کر دیں ۔۔۔
یہ طریقہ ماضی کے اپنائے گئے طریقوں کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے اور عین ممکن تھا کہ خوشگوار طریقے سے انتقال اقتدار عمل میں آجاتا اگر خان صاحب گزشتہ برس سینٹ انتخابات کے بعد کہے گئے اپنے ہی الفاظ پر قائم رہتے۔
حکومت اگر ان تین سالوں میں انتقامی کاروائیوں کے بجائے اپنی کارکردگی سے مخالفین کو زیر کرنے کی پالیس اپناتی تو آج حالات یکسر مختلف ہوتے۔
مسئلہ صرف خان صاحب کی آمرانہ طبیعت کا ہے ۔وہ سمجھتے ہیں کہ جیسے کرکٹ ٹیم میں وہ قواعد و ضوابط کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنی من مانی کر لیتے تھے، اقتدار میں بھی ایسا ہی کر سکیں گے اور ان کے مخالفین، ان کے پرانے ٹیم میٹس کی طرح، ان کی مسحورکن شخصیت سے مرعوب ہو کر بس منمناتے رہیں گے۔
کاش خان صاحب کو 11 لوگوں اور بائیس کروڑ لوگوں کو مینج کرنے میں فرق کرنا آتا!
وزیراعظم اکٹھا ہی کرتا رہے گا پانچ سال اور بھی تو کام ہونگے اُس کے پاسایک سوال یہ بھی ہے کہ جو اپوزیشن ساری کی ساری اس حکومت کو پہلے دن سے ہی تسلیم نہیں کرتی تھی وہ ساڑھے تین سال تک کیوں اکٹھے نہ ہو سکی ۔
یا کمیٹی آخر میں ملی تھی؟
پاکستانی معصوم ہوتے ہیں اِسی لئے سوال بھی معصومانہ ہوتے ہیںپاکستانیوں کے معصوم سوالوں پر کافی حیرانی ہوتی ہے۔
ماشاءاللہپاکستانی معصوم ہوتے ہیں
کرکٹ؟جہاں سے وزیراعظم آیا
ہارنے پر اس قدر بچکانہ حرکتیں تو خود بچے بھی نہیں کرتے!اسد قیصر عدم اعتماد کی عین ووٹنگ سے پہلے مستعفی ہو کر چلا گیا
قاسم سوری وزارت عظمیٰ کی عین ووٹنگ سے پہلے مستعفی ہوا
اور اب صدرِ پاکستان کی حلف برداری سے بچنے کے حیلے بہانے
کیا کسی ایک عمل میں سنجیدگی کا کوئی پہلو دکھائی دیتا ہے۔
عمران خان بھی تو پہلے کون سا وزیراعظم تھا میرا مطلب ہے کرکٹ سے آئیں یا کہیں سے بھی آئیں لیکن لوٹے نہ ہوں
یہ بات تو درست نظر نہیں آتی ۔ کیا اس سے پہلے کوششیں نہیں ہوئیں اور ناکام نہیں ہوئیں ؟یہ سوال بھی ٹینجنٹ ہے ۔۔۔ جب تک اکھٹے نہیں ہو سکے تھے تو خان صاحب کے اقتدار کو چیلنج بھی نہیں کیا تھا ۔۔۔ خان صاحب غیر جمہوری طریقے سے انہیں نکالنے کی کوئی کوشش بھی نہیں۔
جب قوت مجتمع کر لی تو انہیں نکال باہر بھی کیا ۔۔۔ جمہوری طریقے سے ۔۔۔
اس میں کون سی غلط بات ہے؟ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جب تک سابقہ اپوزیشن اپنی قوت مجتمع نہیں کر پا رہی تھی، خان صاحب کے اقتدار کو چیلنج بھی نہیں کر سکی تھی ...یہ بات تو درست نظر نہیں آتی ۔ کیا اس سے پہلے کوششیں نہیں ہوئیں اور ناکام نہیں ہوئیں ؟
یعنی اس بار انہیں کامیاب کیوں ہونے دیا گیا ؟
پاکستانی کشمیر کا وزیراعظم عمران خان نے خود چنا تھا لیکن وہ بھی ٹھیک نہ نکلا:عمران خان بھی تو پہلے کون سا وزیراعظم تھا میرا مطلب ہے کرکٹ سے آئیں یا کہیں سے بھی آئیں لیکن لوٹے نہ ہوں
معذرت کے ساتھ، آپ نے عمران کا نام نہیں بلکہ پاکستان کا نام لیا تھا اور میں نے بھی ٹرمپ کا نہیں بلکہ امریکہ کہہ کر ہی جواب دیا تھا۔ باقی میں ٹرمپ کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں جانتا اور جاننا چاہتا بھی نہیں سو شخصیات والی بات سے نہ اتفاق کر سکتا ہوں اور نہ اختلاف۔سالہا سال سے کہہ رہا ہوں ٹرمپ اور عمران میں کوئی فرق نہیں آج آپ بھی مان گئے
میری معلومات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کافی حد تک معقول شخصیت ہیں مگر سردار تنویر الیاس کی وجہ شہرت کچھ اچھی نہیں اور وہ پیسے کے زور پر اپنی پارٹی کے خلاف بغاوت پر آمادہ دکھائی دیتے ہیں۔ یہ وہ کلیدی غلطی ہے جو خان صاحب نے کی کہ ٹکٹ غلط تقسیم کیے، اس کی سزا تو بنتی ہے۔پاکستانی کشمیر کا وزیراعظم عمران خان نے خود چنا تھا لیکن وہ بھی ٹھیک نہ نکلا:
PTI lawmakers in AJK Assembly submit no-trust motion against own PM Abdul Qayyum Niazi
AJK Assembly speaker summons session on Friday to debate and vote on the motion.www.dawn.com
کہاں سے آئیں گے اچھے لوگ؟ اب تو امریکا سے بھی نہیں منگوا سکتے۔
کیا نارمز صرف پی ٹی آئی کے لیے ہی ہیں؟ یا دیگر کے لیے بھی! مثال کے طور پر ٹھیک ہے ضمیر جاگ گئے، اپنے ہی بنائے ہوئے وزیر اعظم سے شدید اختلافات ہو گئے اور اس کی حکومت بھی گرا دی، اب کن "نارمز" کے تحت وہ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں، جس کی کرسی کو لات ماری ہے اس کے دیئے ہوئے ٹکٹ اور اسمبلی کی رکنیت کو بھی اس کے منہ پر ماریں اور جائیں واپس حلقے میں۔ اب کوئی جمہوریت پسند یہ فرما دیے کہ ابھی تک انہوں نے قانون تو کوئی توڑا نہیں تو استعفی کس لیے دیں تو عرض کروں کہ بات قانون شکنی کی نہیں ہو رہی، نارمز کی ہو رہی ہے!بات صرف قانون کی نہیں بلکہ نارمز کی بھی ہوتی ہے۔ واضح ہے کہ تحریک انصاف اس معاملے میں مسلسل روڑے اٹکا رہی ہے۔ اب صدر کا وزیراعظم کے حلف سے انکار ہی دیکھ لیں:
مضبوط وزیراعظم اسٹیبلشمنٹ کو گوارا نہیں اور 2021 میں خان صاحب نے ملٹری کے ساتھ براہ راست پنگا لیا۔یعنی اس بار انہیں کامیاب کیوں ہونے دیا گیا ؟
پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لئے وہ اپنی سیاسی وفاداریاں بدلنے میں آزاد ہیں !!!مگر پہلے استعفیٰ دیں اور نئے سرے سے الیکشن لڑ کر آئیں پھر اس جماعت کو ووٹ کریں جسے وہ چاہتے ہوں!!!پھر بڑی بڑی باتیں کریں !!پہلے وفاداری بدلنا ناجائز تھا تو اب بھی ناجائز ہے ۔۔اب کوئی جمہوریت پسند یہ فرما دیے کہ ابھی تک انہوں نے قانون تو کوئی توڑا نہیں تو استعفی کس لیے دیں تو عرض کروں کہ بات قانون شکنی کی نہیں ہو رہی، نارمز کی ہو رہی ہے!
اگر پاکستان ایسی دھمکی امریکہ کو دے تو کیا وہ اسے روٹین ورک کہہ کر ٹھنڈے پیٹوں برداشت کرجائے گا؟؟؟ایسی دھمکیاں روٹین کا حصہ ہیں۔