احتجاج ریکارڈ کروائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
تو پھر حکومت کی بھی زمہ داری نہیں کہ اپوزیشن کو حلف دلوا کر وزیرِ اعظم بنوائے۔
احمد بھائی، صدر حکومت کا نہیں ریاست کا سربراہ ہوتا ہے ... اور ریاست کے وہ شہری بھی ریاست کا ہی حصہ ہوتے ہیں جو اپوزیشن کے ووٹر ہوں!
وزیر اعظم سےحلف لینا صدر کی آئینی ذمہ داری ہے ... مگر ایسے کاموں کے لیے ظرف درکار ہوتا ہے جو خان صاحب میں رتی برابربھی نہیں ...
یاد کیجیے، 2018 میں ممنون حسین صدر تھے، ن لیگ سے تعلق تھا ان کا، مگر تمام تر سیاسی اختلاف کے باوجود انہوں نے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خان صاحب سے حلف لیا ... اور جن مقامات پر خان صاحب اٹکے، وہاں لقمہ بھی دیا ... انہیں خفت اٹھانے کے لیے ان کے حال پر چھوڑا نہیں ...
 
محمداحمد

لائبریرین

اچھی بات ہے۔

آپ کی یہ بات سن کر قائل ہو گیا ہوں۔

عارف علوی صاحب کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے تھا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پہلے کیا گیا مجھے یکتائے رنگ و بو
پھر رنج کی تہوں میں اتارا گیا مجھے

ماتھے پہ لکھ دیا گیا اس خوش ادا کا ہجر
اور ہجر کے دروں میں سنوارا گیا مجھے

اس سے بھی دل کا ساتھ کوئی دیر ہی رہا
جس خواب کے فسوں میں اتارا گیا مجھے
 
محمداحمد

لائبریرین
پہلے کیا گیا مجھے یکتائے رنگ و بو
پھر رنج کی تہوں میں اتارا گیا مجھے

ماتھے پہ لکھ دیا گیا اس خوش ادا کا ہجر
اور ہجر کے دروں میں سنوارا گیا مجھے

اس سے بھی دل کا ساتھ کوئی دیر ہی رہا
جس خواب کے فسوں میں اتارا گیا مجھے

منظوم احتجاج ؟

خاکم بدہن! لگتا ہے آپ یہاں کسی خاص شخصیت کی آمد پر پابندی لگانا چاہ رہے ہیں؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
منظوم احتجاج ؟

خاکم بدہن! لگتا ہے آپ یہاں کسی خاص شخصیت کی آمد پر پابندی لگانا چاہ رہے ہیں؟
ریختہ ویب سائٹ پر وزٹ کرتے ہوئے کچھ شعر دیکھے جو ہماری سیاسی جماعتوں کی حقیقت بیان کر رہے تھے۔ تو شئیر کر دئیے 😊
اللہ نہ کرے۔۔۔
میں کسی کے خلاف نہیں ہوں تاوقتیکہ کوئی آئین سے سرتابی نہ کرے۔
میرا اپنا ارادہ تھا کہ ووٹ اسی "خاص شخصیت" کو ڈالوں گا لیکن اس کی حالیہ کارروائیوں نے مجھے سب سے مایوس کر دیا۔
 
ارے ہم تو زیک بھیا کا ذکر کر رہے تھے جو شاعری سے بیزار ہیں اور اس دھاگے کے شرکاء میں سے ہیں۔ :) :) :)
 
علی وقار

محفلین

سیما علی

لائبریرین
یہ کس سے آشنائی ہو رہی ہے
سُنا ہے جگ ہنسائی ہو رہی ہے
تلاشِ بندگی میں تھک چکا ہوں
جہاں جاؤں خدائی ہو رہی ہے
کھڑے ہیں چلچلاتی دھوپ میں سب
دَرَختوں سے لڑائی ہو رہی ہے
ابھی تک رنگ بدلے تھے فَلَک نے
زمیں بھی اب پَرائی ہو رہی ہے
نہ منزل ہے نہ کوئی راہِ منزل
یہ کیسی رہنمائی ہو رہی ہے
نئے پنچھی گرفتارِ بلا ہیں
پُرانوں کی رہائی ہو رہی ہے
وہی سمجھائیں جا کر اُن کو ضامنؔ
وہی جن کی رَسائی ہو رہی ہے
ضامن جعفری
 
سیما علی

لائبریرین
 
الف نظامی

لائبریرین
قیوم نظامی لکھتے ہیں:
تحریک انصاف کے کارکنو!
انتخابی سیاست سے بکاؤ مال ایلیکٹ ایبلز کو نکالنے کا واحد طریقہ متناسب نمائندگی کے اصول پر انتخابات ہیں
سینٹ اور 30 فیصد خواتین کے انتخابات پہلے ہی متناسب نمائندگی پر ہو رہے ہیں باقی نشستوں پر بھی اسی اصول کے تحت انتخابات کرانے کے لیے دباؤ ڈالیں تا کہ ایلیکٹ ایبلز کی بلیک میلنگ سے جان چھوٹ جائے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
توشہ خانے کو ہر سیاستدان نے اپنی مرضی سے برتا لیکن کبھی کبھار ایسے لوگوں کو جاننے کا موقع ملتا ہے کہ بے اختیار علامہ کے شعر کا یہ مصرع دماغ میں گھوم جاتا ہے
"ایسی چنگاری بھی یا رب، اپنی خاکستر میں تھی"
واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک مرتبہ سید منور حسن مرحوم جو کہ جماعت اسلامی کے امیر تھے۔ان کی بیٹی فاطمہ کی شادی کے موقع پر ملک کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور بچی کو بلامبالغہ لاکھوں کے تحائف ملے، جن میں سونے کے زیورات بھی شامل تھے۔
تقریب کے اختتام پر رخصتی سے پہلے بیٹی سے کہا:
"بیٹی ایک اہم بات کہوں گا غور سے سننا۔
یہ جو اتنے تحائف ملے ہیں یہ فاطمہ بنت منور حسن کو اُس کی اپنی وجہ سے ملے ہیں یا منور حسن کی وجہ سے ملے ہیں؟
سید زادی بات کی گہرائی سمجھ گئی۔جواب دیا کہ آپ کی وجہ سے۔
پوچھا!
یہ تمام تحائف منور حسن کی بیٹی کو دیئے گئے ہیں یا امیر جماعت اسلامی کی بیٹی کو؟
کہا کہ امیر جماعت اسلامی کی وجہ سے۔
فرمایا، بیٹا پھر یہ تحائف بھی جماعت کا اثاثہ ہیں۔ ہمارا ان تحائف پر کوئی حق نہیں۔ سید زادی نے جھکی نظروں کے ساتھ سبھی تحائف بابا کی جھولی میں ڈال دیے۔ جنہیں جماعت اسلامی کے حوالے کر دیا گیا۔
 
علی وقار

محفلین
عمران خان سے توشہ خانہ کے سبھی تحائف سمیٹ لینے کی توقع نہ تھی مگر یہ حقیقت ہے کہ اس میں شاید کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ اگر کوئی خلاف ورزی ہوتی تو اُن کے خلاف انکوائری شروع ہو چکی ہوتی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top