جاسم محمد
محفلین
احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی، 5؍ دن کی قید، 6؍ سال بعد کالعدم
18 مئی ، 2019
لاہور( این این آئی )سیشن کورٹ نے غلط فیصلے اور سست عدالتی نظام پر معافی مانگتے ہوئے پانچ دن قید کیخلاف اپیل پر چھ سال بعد ملزم کوباعزت بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج کا سماعت کے دوران کہنا تھا کہ عدالت اپیل کنندہ کی تکلیف کا مداوا نہیں کر سکتی، ملزم جمشید اقبال کو احترام رمضان آرڈیننس کے تحت غلط سزا ملی۔ عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل مجسٹر یٹ نے خلاف قانون پانچ دن قید سنائی جس دفعہ کے تحت سزا ملی وہ آرڈیننس میں موجود ہی نہیں۔ سیشن کورٹ نے اسپیشل مجسٹر یٹ کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ مستقبل میں اہل افسران کو اسپیشل مجسٹریٹ لگایا جائے۔