اقبال جہانگیر
محفلین
احرار الہند نے حکومت اور طالبان کو چیلنج کر دیا، دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی
14 مارچ 2014 (21:01)
ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک) احرار الہند نے پشاور اور کوئٹہ میں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، احرار الہند کے سربراہ عمر قاسمی نے کہا ہے کہ ان کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ احرار الہند کے سربراہ نے عمر قاسمی نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت میں کوئٹہ اور پشاور میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کالعدم تحریک طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان نے دونوں کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ اور پشاور میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں، ملا فضل اللہ کے حکم کے پابند ہیں، حملے ہم نے نہیں کئے۔
http://www.dailypakistan.com.pk/national/14-Mar-2014/82985