نور وجدان
لائبریرین
احساس ❤️❤️
اس احساس نے تھام لیا ہے
سرحد پار لیے جارہا ہے
عنبر کے سائے میں
کاشی سے بات ہونے لگی
نیلے آکاش پر کاشی اکثر جب مسکراتا
سانول یار جھلک دکھاتا
پھر چھپ جاتا ہے
جیسے چاند کو سحاب گرفتار کرے
یونہی مجھے لمحات پرستار کرتے رہے
پھر کاشی نے بُلایا
دھیرے سے کہا
سرگوشی ہو جیسے
"تم بہت پیاری ہو "
ہائے! وہ لمحہ امر ہوگیا
وہ گیت بن کے مجھ سے نکل گیا
پھر ان لمحات کی سرگوشیاں سننے کو
میری بیتاب کوکھ نے
کتنے حرفوں کو لفظوں سے جنبش دی
کُن سے فیکون کی تکوین دی
میں ہنستی رہی،
مسکراتی رہی ....
ہر لفظ میں مسکاتا چہرہ
تمھارا سلونا پن مجھ میں اترا
میں کھو سی جاتی
لفظوں کے کھیل میں ...!
کہیں!
ہاں، کہیں رُک سی جاتی
تم سے باتیں کرنے کو
وہ لمحہ کروٹ بدلتا
زندگی جنم لیتی
رعنائی خیال جنم لیتی رہی
اب بتاؤ، مری جان!
ہاں، دل کے قرین
کیسے لفظوں کو،
حرفوں کی بندش سے
آزاد کروں؟
یا قید میں کروں؟
آزاد کردیے سب پنچھی
تمھیں آزادی پسند ہے نا
میں آزاد کرتی ہوں
سسکتے لمحے کو
جاں بلب گھڑی کو
اور تم کو "ہوتا " دیکھتی ہوں
تم مرے "کن " کی دسترس ہو
تم مجھ میں "امر " ہو
میں تم سے " امر " ہوں
اس احساس نے تھام لیا ہے
سرحد پار لیے جارہا ہے
عنبر کے سائے میں
کاشی سے بات ہونے لگی
نیلے آکاش پر کاشی اکثر جب مسکراتا
سانول یار جھلک دکھاتا
پھر چھپ جاتا ہے
جیسے چاند کو سحاب گرفتار کرے
یونہی مجھے لمحات پرستار کرتے رہے
پھر کاشی نے بُلایا
دھیرے سے کہا
سرگوشی ہو جیسے
"تم بہت پیاری ہو "
ہائے! وہ لمحہ امر ہوگیا
وہ گیت بن کے مجھ سے نکل گیا
پھر ان لمحات کی سرگوشیاں سننے کو
میری بیتاب کوکھ نے
کتنے حرفوں کو لفظوں سے جنبش دی
کُن سے فیکون کی تکوین دی
میں ہنستی رہی،
مسکراتی رہی ....
ہر لفظ میں مسکاتا چہرہ
تمھارا سلونا پن مجھ میں اترا
میں کھو سی جاتی
لفظوں کے کھیل میں ...!
کہیں!
ہاں، کہیں رُک سی جاتی
تم سے باتیں کرنے کو
وہ لمحہ کروٹ بدلتا
زندگی جنم لیتی
رعنائی خیال جنم لیتی رہی
اب بتاؤ، مری جان!
ہاں، دل کے قرین
کیسے لفظوں کو،
حرفوں کی بندش سے
آزاد کروں؟
یا قید میں کروں؟
آزاد کردیے سب پنچھی
تمھیں آزادی پسند ہے نا
میں آزاد کرتی ہوں
سسکتے لمحے کو
جاں بلب گھڑی کو
اور تم کو "ہوتا " دیکھتی ہوں
تم مرے "کن " کی دسترس ہو
تم مجھ میں "امر " ہو
میں تم سے " امر " ہوں