احسان ترا ہوگا مجھ پر
دل چاہتا ہے وہ کہنے دو
مجھے تم سے محبت ہوگئی ہے
مجھے پلکوں کی چھاؤں میں رہنے دو
احسان ترا ہوگا مجھ پر
تم نے مجھ کو ہنسنا سکھایا
رونے کہوگے رو لیں گے اب
آنسو کا ہمارے غم نہ کرو
وہ بہتے ہیں تو بہنے دو
مجھے تم سے محبت ہوگئی ہے
مجھے پلکوں کی چھاؤں میں رہنے دو
احسان ترا ہوگا مجھ پر
چاہے بنا دو چاہے مٹا دو
مر بھی گئے تو دیں گے دعائیں
اڑ اڑ کے کہے گی خاک صنم
یہ درد محبت سہنے دو
مجھے تم سے محبت ہوگئی ہے
مجھے پلکوں کی چھاؤں میں رہنے دو
احسان ترا ہوگا مجھ پر ۔۔۔۔