احسان تیرا ہو گا مجھ پر (بنا موسیقی) محمد رفیع

عاطف سعد 2

محفلین
عاطف سعد 2 ، آپ یہ گانوں میں سے موسیقی کس طرح غائب کرتے ہیں ۔ یہ تو بہت دلچسپ سی بات ہے ۔ اگر مناسب سمجھیں تو طریقہ بتائیے گا۔
محترم میں کسی بھی علمی چیز کو چھپانا بخل سمجھتا ہوں۔ میں نہیں چاہتا کہ بروز قیامت مجھے بخیلوں کی صف میں کھڑا کیا جائے۔ ایک ویب سائٹ ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں یہ اےآئی کا دور ہے ۔
اس ویب سائٹ سے آپ بھی یہ کام کر سکتے ہیں لیکن ایڈیٹنگ آپ کو پھر بھی کرنا پڑے گی جو کہ میں Camtasiaمیں کرتا ہوں۔
 
عاطف صاحب !
آپ نے کمال کا معرکہ سر کیا ، ماشاء اللہ ۔
اللہ کرے یہ ذوق وشوق سلامت رہے،آمین۔
محمد رفیع پنجابی الاصل تھے اس پراُنہیں تعلیم حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا مگر گائیکی باقاعدہ استاد کی نگرانی میں سیکھی اور خوب ریاض کرکے اِسے چمکایا۔ جب بطور گائیک فلموں کی ضرورت بنے تو اُس زمانے کے قاعدے کے مطابق شاعر،موسیقار اور گلوکار ایک ساتھ بیٹھ کرگانے کی ریہرسل کرتے اورریکارڈنگ میں بھی ساتھ رہتے ۔تو رفیع کا اُردُو لہجہ لتا کی اردو کی طرح بہت خراب تھا جسے اُردُو کے معیار پر لانے میں فلمی شعراء اور باکمال موسیقاروں مثلاً نوشاد علی ، اوپی نیر ، سی رام چندرا،ایس ڈی برمن (حالانکہ وہ بنگالی تھے) ودیگر نے بہت اہم کردار ادا کیا۔میں یہ گانا سن رہا تھا ’’احسان تیرا ہوگا مجھ پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ اور حیران ہورہا تھا کہ واقعی سازنکال کر صرف آواز برقرار رکھی اور ایسی صفائی سے جیسے سازوں کا عمل دخل ہی نہ تھا،چنانچہ ایسے میں محمد رفیع صاحب کی آواز کے بارے میں حتمی رائے دینا زیادہ آسان ہوگیا اور وہ اِس کے سِوا ہرگز نہیں کہ رفیع کی آواز محبت کے فرشتے کے علاوہ کسی اور کی توہونہیں سکتی۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
عاطف صاحب اگر ہوسکے تو مندرجہ ذیل دونغمات کی موسیقی سے بے نیاز صرف آوازیں سنوائیں:
1-محفل سے اُٹھ جانے والوں تم لوگوں پر کیا الزام
۔۔تم آباد گھروں کے باسی میں آوارہ اور بدنام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فلم دوج کا چاند ، آواز محمد رفیع
اِس نغمے میں فلمی تقاضے کے سبب رفیع نے ایک دولائنیں تحت اللفظ بھی پڑھی ہیں ازراہِ کرم وہ نکال دی جائیں کیوں کہ وہ فلم دیکھتے ہوئے اچھی لگتی ہیں آڈیومیں نہیں جچتیں۔میں نے بھی اپنے پاس اسے دوبارہ ریکارڈ کیا تو یہ حصہ حذف کردیا تھا البتہ طنزیہ ہنسی اور حقارت آمیز قہقہہ رہنے دیا کہ نغمے کے بولوں میں سماج کے لیے دل میں دبا غصہ طنز و تحقیر و تضحیک وتذلیل وتنقید و تنقیص کا نِشتر تیزی اور کاٹ کے لیے اپنی نوک اسی سے بنا رہا ہے۔

2۔ کون ہے جو سپنوں میں آیاکون ہے جو دل میں سمایا
۔۔لو۔جُھک۔ گیا۔ آسماں ۔بھی ۔عشق میرا رنگ لایا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اوپریااور پریا!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فلم ’’جھک گیا آسمان‘‘ آوازمحمد رفیع
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
محترم میں کسی بھی علمی چیز کو چھپانا بخل سمجھتا ہوں۔ میں نہیں چاہتا کہ بروز قیامت مجھے بخیلوں کی صف میں کھڑا کیا جائے۔ ایک ویب سائٹ ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں یہ اےآئی کا دور ہے ۔
اس ویب سائٹ سے آپ بھی یہ کام کر سکتے ہیں لیکن ایڈیٹنگ آپ کو پھر بھی کرنا پڑے گی جو کہ میں Camtasiaمیں کرتا ہوں۔
عاطف بھائی اس ایپ کو تو سمجھنا مشکل ہے آپ ہی مکیش کے کچھ گیت اپنے ہی پسندیدہ، موسیقی نکال کر شامل کر دیں تو لطف آجائے۔
 
علی وقار

محفلین
عاطف بھائی کی محنت قابل قدر ہے۔
لڑی کو ڈی ٹریک کرنا مقصود نہ ہے تاہم یہاں ایک دو ویڈیوز ایسی شیئر کرنا چاہوں گا جن میں محمد رفیع نے بغیر ساز کے نغمات پیش کیے ہیں۔
 
ان شاء اللہ
 
Top