احسان مانتے ہیں نہ آداب جانتے ہیں - منیبؔ احمد

منیب الف

محفلین
آج دل کیا کہ اپنی آواز میں چند تازہ اشعار پیش کروں۔
کہیں اصلاح کی ضرورت ہو تو ضرور بتائیے گا:
احسان مانتے ہیں نہ آداب جانتے ہیں
اب بندے اپنے آپ کو ہی صاب جانتے ہیں

تم بادشہ ہو حسن کے ہم عشق کے شہنشہ
دونوں ہی اپنے آپ کو نواب جانتے ہیں

تم زندگی میں دیکھتے ہو خواب سو طرح کے
پر ہم تو زندگی کو ہی اِک خواب جانتے ہیں

پانچوں حواس ایسے ڈھلے جیسے پانچ دریا
سو اپنے تن کو صوبۂ پنجاب جانتے ہیں

ہم نیلے آسمان کے پنجرے میں قید پنچھی
اپنے پروں میں سب پرِ سرخاب جانتے ہیں

کم فائدے کو جانتے نقصان تم ہو لیکن
نقصان کم ہو، اِس کو بھی ہم لابھ جانتے ہیں

یوں تو وسیع حلقہ ہمیں جانتا ہے لیکن
گہرائی میں منیبؔ کچھ احباب جانتے ہیں​

 

مظلوم گل

محفلین
احسان مانتے ہیں نہ آداب جانتے ہیں
اب بندے اپنے آپ کو ہی صاب جانتے ہیں
..........
بہت خوب
میرا خیال ھے لفظ "صائب" ھے
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم !

غنودگی میں تھا کہ آپ نے فرمائش کر دی اور غنودگی گم -غزل پہ مفصّل تجزیہ پیش کرتا ہوں :

احسان مانتے ہیں نہ آداب جانتے ہیں
اب بندے اپنے آپ کو ہی صاب جانتے ہیں

یہ بحر آپ کی اپنی ایجاد تو نہیں ؟-سچ کہوں تو بری نہیں ہے بلکہ اچھی ہے - صاحب گو "صاب" پڑھا جاتا ہے مگر اچھا نہیں لگ رہا -
 

یاسر شاہ

محفلین
پانچوں حواس ایسے ڈھلے جیسے پانچ دریا
سو اپنے تن کو صوبۂ پنجاب جانتے ہیں

اس شعر کی نثر غیر واضح سی لگتی ہے-"ڈھلے" سے اشکال پیدا ہورہا ہے -ایک شکل یہ بھی ہوسکتی ہے :


ایک صورت یہ دیکھیں :

اپنے حواس خمسہ ہیں گویا کہ پانچ دریا
ہم اپنے تن کو صوبۂ پنجاب جانتے ہیں
 

منیب الف

محفلین
یہ بحر آپ کی اپنی ایجاد تو نہیں ؟-سچ کہوں تو بری نہیں ہے بلکہ اچھی ہے -
یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ میری ایجاد ہے
لیکن ہوا کچھ ایسا ہی۔
ایک دو مصرعے موزوں ہونے کے بعد اندازہ ہوا کہ
آخر میں ایک رکن فع اضافی ہے
لیکن چونکہ روانی پر کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا
لہذا میں نے سارے مصرعے اسی اضافے کے ساتھ ہی موزوں کر دیے۔
ہو سکتا ہے یہ بھی کسی بحر کی مزاحف شکل ہو لیکن عروض کا اتنا علم میرے پاس نہیں ہے :)
 

یاسر شاہ

محفلین
یوں تو وسیع حلقہ ہمیں جانتا ہے لیکن
گہرائی میں منیبؔ کچھ احباب جانتے ہیں

یہ بھی خوب کہا -

اشعار کو پڑھا بھی بہت خوب ہے تحت اللفظ میں بغیر موسیقی کے - لیکن نہ جانے کیوں احساس ہوتا ہے کہ آپ کی اصل آواز ایسی نہیں 'کچھ آواز بنائی جا رہی ہے -ہوسکتا ہے میری غلط فہمی ہو -
بہر حال اسی طرح اپنا کلام پیش کیا کریں - مجھے بھی ٹیگ کر دیا کریں -میں اپنی قیاس آرائیاں پیش کر دیا کروں گا -

یاسر
 

منیب الف

محفلین
اشعار کو پڑھا بھی بہت خوب ہے تحت اللفظ میں بغیر موسیقی کے - لیکن نہ جانے کیوں احساس ہوتا ہے کہ آپ کی اصل آواز ایسی نہیں 'کچھ آواز بنائی جا رہی ہے -ہوسکتا ہے میری غلط فہمی ہو -
میں نے اپنے موبائل کے voice recorder سے ریکارڈنگ کی ہے
چونکہ اس کی quality اتنی اچھی نہیں
اس لیے ہو سکتا ہے آواز اصلی نہ لگ رہی ہو
لیکن آواز میری ہی ہے بغیر کسی بناوٹ یا filters کے
اگلی دفعہ کوشش کروں گا فون کے بجائے کوئی اچھا مائیکروفون استعمال کروں :)
 
Top