احمدؔ وَلی ، ابن الوَلی، فخرِ زَماں، روشن جبیں

فاخر

محفلین

’’گزشتہ دنوں مفکر اسلام امیرشریعت حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند اکبر حضرت مولانا احمد ولی فیصلؔ رحمانی صاحب سجادہ نشیں، خانقاہ رحمانی، مونگیر (بہار) کے امیر شریعت امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ منتخب ہونے پر منظوم تہنیت پیش کرنے کی جسارت کی تھی ۔ اب یہاں احباب کی بھی خدمت پیش کی جا رہی ہے، اس امید کے ساتھ کہ اس نظم کی نوک پلک مزید سنور جائے ‘‘۔
(فاخرؔ)



FB_IMG_1634478622264-720x430.jpg

امیر شریعت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصلؔ رحمانی صاحب



احمدؔ وَلی ، ابن الوَلی، فخرِ زَماں، روشن جبیں
اَخلاق کے عالی ہیں وہ، مہر وَفا مہرِ مبیں

گرچہ ہمیں اب سایۂ حضرت ولیؒ حاصل نہیں
اِس سانحہ سے بالیقیں ہے غمزدہ چرخ و زمیں

بخشا ہے رہبربے بہا ، لاریب یزداں نے ہمیں
لازم ہے اُن کی اقتدا اور مرحبا اُن کو کہیں

وہ قائدِ الہامِ حق، اَجداد کے نعم البدل
اَوصاف گویا اُن کے ہیں مجموعۂ بیت الغزل


اعزاز و رشکِ میکدہ، اور باعثِ فخر و یقیں
یعنی کہ وُہ ظلِ ھما حضرت وَلی کے جانشیں

خورشید و مہر و ماہ کے ہیں واسطے رشکِ جناں
اور میکدہ ’رحمانیہ‘ کے بالیقیں پیر مغاں

اللہ کا یہ فضل ہے، ہیں قافلے کے رہنما
اِس فضل پر دل کہہ اٹھے، صد آفریں صد مرحبا

فاخرؔ جنہیں بخشی خدا نے ’مے کدہ‘ کی تَوْلِیَتْ
باصد خلوصِ دل انہیں کر پیش توٗ بھی تہنیت


تائیدِ حق نے دی ہمارے دل پہ دستک دفعتاً
جس ’صبح‘ کے ہم منتظر تھے، اَب وہ ہوگی لازماً

اِک انقلابِ نو بھی آئے گا بہ فضل ذوالمنن
اور خوشنما تصویر بھی دیکھے گا یہ چرخِ کہن

فاخرؔ دُعا ہے، اُن کاسایہ دیر تک قائم رہے

اور خانقاہ و جامعہ کا فیض بھی دائم رہے
 
Top