ایک تو آپ بھی ناں کمال کرتے ہیں بچوں کی طرح ہر ایک بات سمجھانی پڑتی ہے آپ کو
p) خیر ،،،
آپ اس امر کو ایک مثال سے سمجھنے کی کوشش کریں(واضح رہے کہ یہ صرف ایک مثال ہی ہے اسے کھینچ تان کر اپنے مطابق ہرگز مت پیش کرے کوئی صاحب) ایک کمپنی کا ٹریڈ مارک ،اسکانام،لوگو کیا کوئی لوکل کمپنی استعمال کر سکتی ہے؟؟؟؟ اگر اس سے ایسا کرنے کی کوئی غلطی انجانے میں بھی سرزد ہوجائے تو جانتے ہیں ناں کیا ہوگا؟؟؟؟؟
قانون لٹھ لے کر اس کے پیچھے ہوگا۔۔۔۔ انسانی حقوق کے ادارے چپ چاپ کسی اور ڈرامے کی ریہرسل میں مصروف ہوں گے۔۔۔۔۔ وہ بیچارہ لاکھ چلائے دنیا والو میں نے تو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے ایک چھوٹا سا بکھیڑا پالا تھا مجھے معاف کردو آئندہ نہیں ہوگا۔۔۔ تو کیا قانون اسے چھوڑ دے گا؟؟؟ہرگز نہیں۔۔۔ اگر قانون نے کوئی لچک دکھائی بھی تو سرمایہ دارنہ اتحاد اسکو ہلا کر رکھ دےگا سو قانون سارے انسانی تقاضوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے اسکے خلاف "حق بجانب" کاروائی کرے گا یہ سوچے بغیر کہ اسکے بعد اسکے چھوٹے چھوٹے بچوں کا کیا بنے گا؟؟؟ یہاں بھی صرف نام،لوگو،وغیرہ ہی تو استعمال ہوا ہے؟؟؟؟ تو یہ قیامت کیوں برپا ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟